DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Demand for government girls elementary school Mal Awan in UC Changa Bangyal to be upgraded to metric classes

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مل اعوان کو اپ گریڈ کیا جائے اور میٹرک کی کلاسز کا اجراء کیا جائے

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مل اعوان کو اپ گریڈ کیا جائے اور میٹرک کی کلاسز کا اجراء کیا جائے۔ یونین کونسل چنگا بنگیال میں واقع گرلز ایلیمنٹری سکول مل اعوان میں نہ صرف مل اعوان بلکہ چنگا میرا، ہرڑ، بھاگسانہ، بھاگپور، پکا خانپور، اور دیگرقریبی علاقوں کی طالبات تعلیم حاصل کرتی ہیں لیکن اس پورے علاقے میں گرلز ہائی سکول نہ ہو نے کی وجہ سے یہ طالبات ہائی کلاسز کے لئے دور دراز علاقوں گوجر خان ، کلر، قاضیاں اور دیگر شہروں کا سفر کرتی ہیں جو کہ نہ صرف طالبات کے لئے تکلیف دہ ہے بلکہ والدین کے لئے بھی پریشانی ہو تی ہے اور انہیں دوردراز سکولوں میں اپنی بچیوں کو پڑھانے کے لئے بھیجنا ان کے جیب خرچ پر بھی بھاری ہوتا ہے۔گزشتہ ماہ میں اس سکول کی فزیبیلٹی رپورٹ بھی محکمہ کو ارسال کی گئی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ علاقہ کی ضرورت کے پیش نظر گرلز ایلیمنٹری سکول مل اعوان کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے کیونکہ اس کی بلڈنگ وسیع ہے اس میں گراونڈ کمرہ جات،چار دیواری اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔اہلیان علاقہ نے بھی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے قائم گرلز ایلیمنٹری سکول مل اعوان کوہائی سکول کا درجہ دیا جائے اور جلد ہی اس میں ہائی درجہ کی کلاسز کا اجراء کیا جائے تا کہ علاقہ کی بچیاں میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکیں۔

شرقی گو جر خان کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ایک معمول بن گیا

Continuous air firing becomes normal daily pain for public in eastern Gujar Khan

بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
شرقی گو جر خان کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ایک معمول بن گیا یے۔شرقی گو جر خان کے اکثر علاقوں چنگا،بھڈانہ، سوئیں، بیول،جبر اور دیگر دیہی علاقوں میں رات کے اوقات میں اکثر ہوائی فائرنگ کرنا ایک معمول بنایا ہوا ہے کبھی ایک طرف سے تڑخ، تڑخ، تڑخ گولیوں کے چلنےکی آواز تو کبھی دوسری جانب سے گولیوں کے چلنے کی آواز آتی رہتی ہے جس سے علاقہ مکین بھی پریشان رہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button