DailyNews

Rawalpindi; Police case registered against shopkeepers for selling goods above set rates

چک بیلی خان میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

چک بیلی خان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم  ) اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی جناب زاہد خان ہمراہ تنویر اشرف و محمد فیاض پولیس افسران نے چک بیلی خان میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ 3کو موقع پر جرمانہ کر دیا مہنگی اشیأ بیچنے والوں میں عبدالحمید مٹر 76روپے سرکاری قیمت کی بجائے100 روپے،غازی خان مٹر سرکاری ریٹ76روپے کی بجائے98روپے احمد علی موٹا گوشت سرکاری ریٹ375روپے کی بجائے450روپے،شاہد جمال چینی سرکاری ریٹ70روپے کی بجائے75روپے جبکہ مرغی کے گوشت میں محمد قاسم اورمحمد عجائب سرکاری ریٹ224روپے کی بجائے240روپے کے حساب سے بیچ رہے تھے پی ٹی آئی حکومت کو مہنگائی کے نام سے بدنام کرنے والے ان گرانفروشوں نے اسی پارٹی کے کھڑپینچوں سے مدد طلب کی لیکن اے سی صدر کسی کو خاطر میں نہ لائے تاہم کچھ کانڑ پینچ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے سامنے بڑائی دکھانے کے لئے اے سی صدر کے واپس جانے کے بعد پولیس چوکی چک بیلی خان کے گرد منڈالاتے رہے عوامی حلقوں نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور اے صدر راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا ہے واضع ہو کہ دو روز قبل پرائس مجسٹریٹ نے بھی کاروائی کی تھی لیکن ناجائز منافع خوری کے عادی دکانداردوسرے روز ہی اپنی سابقہ روایت پر آ گئے تھے

چک بیلی خان( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سروسز ویلفئیر بورڈ اور خدیجہ فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینینشن کے لئے ایک روزہ فری کیمپ18نومبر بروز پیربینس روڈ نزد تحصیل چوک چک بیلی خان میں لگایا جا رہا ہے مذکورہ تنظیموں کی تشہیر ی مہم میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر پندرہوں شخص اس بیماری سے متاثر ہے اور دنیا میں تقریباً35کروڑ افراد اس بیماری سے لقمہئ اجل بن جاتے ہیں یہ ایڈز سے زیادہ موذی مرض ہے اور اس مہلک مرض سے بچاؤ ویکسین لگوانے سے ممکن ہے

Show More

Related Articles

Back to top button