DailyNewsKahuta

Kahuta; inauguration ceremony of development projects in UC Mator

یوسی مٹور میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بڑھے منصوبوں کا افتتاح۔سوئی گیس، گلیات اور واٹر سپلائی سکیوں کا افتتاح

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوسی مٹور میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بڑھے منصوبوں کا افتتاح۔سوئی گیس، گلیات اور واٹر سپلائی سکیوں کا افتتاح۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قو می اسمبلی صداقت عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمدنے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے دو بڑوں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے کہوٹہ اور پورا حلقہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا۔ نیت صاف اور دل میں احترام ہوتو کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ ملک لوٹنے والے آج جیلوں میں بند چیخ اور چلا رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مٹور میں مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ”بابا غلام فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور“ میں بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن گیس راجہ خورشید ستی، تحریک انصاف کلر سیداں کے رہنما راجہ ساجد جاوید اور راجہ وحید احمدخان و دیگر نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ صداقت عباسی نے اس موقع پر اعلان کیا۔ نوگراں کے مقام پر کہوٹہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (K.I.T) کو جلد یونیورسٹی کا درجہ دلایا جائے گا۔ حلقہ کی تعمیر و ترقی پہلے سے بہتر ہو گی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ مہنگائی سابقہ حکرانوں کی مرہوں منت ہے۔ عمران خان ملک کو مضبوط کریں گے۔ ملک لوٹنے والے سابق حکمران آج جیلوں میں بند ہیں۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میرے دروازے ہر وقت عوام کے لیئے کھلے ہیں۔ حلقہ پی پی سات کی (22) یونین کونسلزمیں مساوی فنڈ فراہم کریں گے۔ حلقہ کی تعمیر و ترقی پہلے سے بہتر ہو گی۔ مقررین نے اپن خطاب میں مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ملک اس وقت دھرنے اور احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ احتجاج کے لیئے آنے والوں کو آنے دیں یہ بھوک برداشت نہ کر سکیں گے۔ اور خود ہی واپس چلے جائیں گے۔ مٹور باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر مہمانوں صداقت عباسی اور دیگرکا زبردست استقبال کیا گیا۔

قمرالسلام رشتہ ازواج میں منسلک

wedding of Qamar Ul Islam celebrated in Bior

ملک ابرار اعوان کو ن لیگ راولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر ہونے پرمبارکباد

Malik Abrar Awan elected President of PML-N Rawalpindi Division

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک ابرار اعوان کو ن لیگ راولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر ہونے پرمبارکباد۔گذشتہ روز سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ محترمہ سنیٹر سعدیہ خاقان عباسی،سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدواربرائے تحصیل ناظم کہوٹہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی، کرنل(ر) انوارالحق عباسی اور دیگر ن لیگی کارکنوں،ور کروں نے ن لیگی رہنماء سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار اعوان کو ن لیگ راولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملک ابرار اعوان نے اپنے تمام معزز مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔

ڈاکٹر محمد عارف قریشی پانچ روزہ چین کے دورہ کے بعد وطن واپس آگے

Dr. Mohammad Arif Qureshi returned home after a five-day visit to China

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت معروف معالج ڈاکٹر محمد عارف قریشی پانچ روزہ چین کے دورہ کے بعد وطن واپس آگے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے چین میں صحت کے حوالے سے منعقدہ کئی کانفرنسوں میں شرکت کی اور پاکستان کمیونٹی اور چینی باشندوں سے بھی ملاقات کی ڈاکٹر عارف قریشی نے صحافیوں سے کہا کہ چین پاکستان کا ایک سچا اور مخلص دوست ہے چین نے ہمیشہ ہر فورم میں پاکستان کا ساتھ دیا ڈاکٹر عارف قریشی نے دورہ چین پر وہاں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے بھی ملاقات کی انھوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے چین میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان چین کی پالیسی اپنا کر ایک ترقی پذیر ملک بن سکتا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button