DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man lured in to buy cheap car is than robbed of 7 Lakh Rps

سستی گاڑی دلانے کا جھانسہ دے کر پانچ افراد نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص سے سات لاکھ روپے کی رقم چھین لی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سستی گاڑی دلانے کا جھانسہ دے کر پانچ افراد نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص سے سات لاکھ روپے کی رقم چھین لی جس پر چند ہی گھنٹوں بعد تھانہ کلر سیداں پولیس نے پانچ میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور جمعرات کے روز مقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔گرفتار ہونے والوں میں ایک کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈھیرہ خالصہ،دوسرے کا دانگلی جبکہ تیسرے کا تعلق جوچھہ ممدوٹ سے بتایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ واجد علی سکنہ گوجرانوالہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا چھوٹا بھائی حسیب اللہ اور میرے خالو ظہیر احمد ہمراہ ڈرائیور محمد شفیق، ایک عدد گاڑی خریدنے راولپنڈی سواں اڈا گئے۔گاڑی خریدنے کی اطلاع محمد بوٹا ولد نامعلوم سکنہ کوٹ شاہ تحصیل و ضلع گوجرانوالہ نے دی تھی۔محمد بوٹا پہلے سے وہاں موجود تھا اور بذریعہ فون اس نے ہمیں بلایا۔گاڑی کا سودا 8 لاکھ 50 ہزار روپے میں طے ہوا اور راجہ عقیل نے کہا کہ گاڑی میں بیٹھوگھر چلتے ہیں وہاں گاڑی کے کاغذات دونگا اور پے منٹ وصول کر کے گاڑی حوالے کر دونگا۔گاڑی میں راجہ عقیل،ارباب،منصور جاوید،محمد بوٹا اور صفدر جو کہ تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد پولیس میں تعینات ہے سوار تھے میں نے اپنی گاڑی ان کے پیچھے لگا لی۔ تھوڑی دور جا کر صفدر گاڑی سے اترگیا اور گاڑی نمبری این ایکس 080میں مجھے بیٹھا دیا جس گاڑی میں میرا بھائی،خالواور ڈرائیور تھے ان کو ادھر ہی رکنے کا کہا جس پر وہ وہی رک گئے اور وہ لوگ مجھے ساتھ لے کر کلر سیداں شہر سے تھوڑا آگے جس جگہ کا بعد میں نام نزد گاؤں جسوالہ،منگلورہ معلوم ہوا،قریب پونے بارہ بجے رات گاڑی روکی اور راجہ عقیل اورمنصور جاوید نے اپنی اپنی ڈب سے پسٹل نکال لئے۔ارباب اور محمد بوٹا نے بازوں سے پکڑ کر نیچے اتارا اور سٹرک سے چند قدم نیچے لے جا کر اسلحہ تان کر زبردستی میری جیب سے شاپر میں لپٹی ہوئی رقم مبلغ سات لاکھ چھین لئے اور مجھے اسلحہ کی نوک پر دھمکی دی کہ اگر ایک گھنٹہ سے پہلے کہیں گئے تو میرے بندے موجود ہیں جو تمہیں مار دیں گے اور خود گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ گئے۔ایک گھنٹہ بعد ہمت کر کے اپنے ساتھیوں اور 15 پر کال کی اور تھانہ کلر سیداں پہنچ گئے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر خالد محمود، اے ایس آئی شمریز اسلم اور ہیڈ کانسٹیبل کامران عربی نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے تین ملزمان راجہ عقیل،ارباب اور جاوید منصور کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Kallar Syedan; Wajid Ali from Gujranwala was lured in to buy car and then had his 7 Lakh Rps snatched. Them men charged for armed robbery are Raja Aqil, Arbab and Javed Mansoor, The men charged are believed to be from Dhungalli, Jocha Mamdot and Dera Khalsa.

کلر سیداں میں مختلف مافیا زور پکڑتے جا رہے ہیں قانون شکنی کو جرم نہیں سمجھا جاتا

Growing concern over law and order as local elected and local authorities play silent

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں مختلف مافیا زور پکڑتے جا رہے ہیں قانون شکنی کو جرم نہیں سمجھا جاتا اور ذمہ داران اس ساری صورتحال پر مکمل خاموش دکھا ئی دیتے ہیں کلر سیداں جہاں ہر پیر کے روز ایک غیر قانونی سوموار بازار لگایا جاتا ہے اور یہ بازار میونسپل کمیٹی کلر سیداں کا وہ ٹھیکیدار لگاتا ہے جس نے سبزی منڈی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے یہ بازار سبزی منڈی سے ایک کلو میٹر دور چوآروڈ پر لگایا جا تاہے جہاں سبزی فروٹ،ملبوسات،پارچات،جوتے،پرندے،خشک میوہ جات،موبائل اسیسریز،مصالہ جات،تولیے،جرابیں،الیکٹرانکس کا سامان وغیرہ فروخت کیے جاتے ہیں اور میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے ٹھیکیدار سبزی منڈی کی آڑ میں دیگر تمام اشیا فروخت کرنے والوں سے بھی ہر پیر کے روز جبراً بھاری بھتہ وصول کرتا ہے بازار میں شریک دوکاندار گزشتہ کئی ماہ سے اس لوٹ مار پر سراپا احتجاج ہیں مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بھی اس کی انکوائری کا حکم دے رکھا ہے اس کے باوجود یہ بازار لوٹ مار اور مافیا کی کارستانیاں پورے عروج پر ہیں اور ان میں زرا برابر بھی کمی واقع نہ ہوئی۔پی ٹی آئی کے مقامی ذمہ داران بھی اس معاملے میں بے بس نظر آتے ہیں شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار،کمشنر راولپنڈی سے اس ساری لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے اور اس کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روات پولیس کے کاشف اقبال اور تفتیشی نے ڈی ایس پی صدر کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے

Rawat police accused taking law in to their hands

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)روات کے نواحی گاؤں پھیپھراں کے نمبردار ملک نیاز احمد،ملک تضارب حسین،ارسلان احمد اور دیگر نے روات پولیس کے SHOکاشف اقبال اور تفتیشی نے ڈی ایس پی صدر کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے اور واقعہ کی انکوائری کے بجائے ہمیں ہی بے عزت اور رسوا کیا۔انہوں نے کہا کہ روات پولیس نے متعدد افراد کے خلاف بجرم 337مقدمہ درج کر رکھا ہے جو خلاف واقعہ ہے مقدمے میں نامزد افراد نے اعلیٰ حکام کو انکوائری کے لیے درخواست دی ڈی ایس پی صدر سرکل نے روات پولیس کو انکوائری کا حکم دیا اور جب وہ اپنے دیگر لوگوں کے ہمراہ تھانہ روات پہنچے تو ایس ایچ او کاشف اقبال اور تفتیشی سب انسپکٹر محمد عارف نے واقعہ کی انکوائری کرنے کے بجائے ہمیں برا بھلا کہا اور ہمارے گواہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہمارے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اپنایا گیا۔انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے اس واقعہ کی فوری تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

کلر سیداں کے شہری کو گاڑی فروخت کرنا مہنگا پڑا ملزمان نے اسلحے کے زور پر نقدی موبائل فون اور شناختی کارڈ تک چھین لیا

Ikram Ul Haq of village Choora and Hong Kong given life threat after being robbed while selling his car

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے شہری کو گاڑی فروخت کرنا مہنگا پڑا ملزمان نے اسلحے کے زور پر نقدی موبائل فون اور شناختی کارڈ تک چھین لیا اور دھمکی دی کہ اگر تم نے مزید پانچ لاکھ ادا نہ کیے تو تمہارے پورے خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیں گے۔متاثرہ شہری ہانگ کانگ میں مقیم ہے اور اپنی اہلیہ کی وفات پر پاکستان آیا ہواتھا ڈھوک چورا کلر سیداں کے اکرام الحق ولد بوستان خان نے تھانہ ائر پورٹ پولیس کو بتایا کہ وہ ہانگ کانگ میں کام کرتا ہے وہ اپنی اہلیہ کی وفات پر پاکستان آیا ہوا تھا گزشتہ روز اپنے ڈرائیور ذوالفقار علی ولد اللہ دتہ بھٹی کے ہمراہ اپنی گاڑی ٹیوٹا کرولا ICT-LG425کو فروخت کرنے گلزار قائد آیا جہاں غلام فرید ولد محمد اکرم کو گاڑی پسند آگئی اور اس کے ساتھ مزید دو نوجوان تھے جنہیں وہ کامران اور راجہ شاہد کے نام سے پکارتا تھا انہوں نے مجھے کہا کہ تمہاری کی گاڑی ادھر ہی کھڑی رہے تم ہمارے ساتھ چلو جب میں نے کہا کہ آپ پیسے ادھر ہی لے کر آ جائیں تو انہوں نے مجھے گن پوائنٹ پر اپنی گاڑی میں بیٹھا لیا اور گلیوں میں سے لے جا کر ایک کمرے میں بند کر دیا جہاں ایک خاتون بھی موجود تھی ملزمان نے میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر میری جیب میں سے 23ہزار روپے نقد،شناختی کارڈ اور موبائل فون اور 12بور کا اسلحہ لائسنس چھین کر مجھے خوفزہ کرتے رہے اور کہتے رہے کہ اپنے بیٹے سے مزید پانچ لاکھ منگوا لو ورنہ قتل کر دئیے جاؤگئے بعد ازاں میری منت سماجت کرنے اور اس بات کی یقین دھانی کرانے کہ میں دو دن میں پچاس لاکھ ادا کر دوں گا جس پر انہوں نے مجھے چھوڑ دیا۔ائر پورٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف 365,392ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button