DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Disappointing exam results at government school in Choa Khalsa

چوآ خالصہ میں فرسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج گورنمنٹ سکولوں میں مایوس کن رہے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ چوآ خالصہ میں فرسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج گورنمنٹ سکولوں میں مایوس کن رہے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ میں مجموعی رزلٹ 17فیصد اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول کا نتیجہ 42فیصد آنے پر ایک بار پھر سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا والدین اور معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ محکمہ تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے اس کے باوجود چوآ خالصہ کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے عوامی حلقوں کی جانب سے سرکاری اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ہیں کہ خزانہ سرکار سے بھاری رقم خرچ کیے جانے کے باوجود نتائج مایوس کن ہیں جس سے عوام علاقہ کا سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اعتماد اٹھ چکا ہے جو لحمہ فکریہ ہے۔بوائز سکول کے فیل ہونے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ سکول میں پڑھائی کا معیار انہتائی ناقص ہے اساتذہ کرام اپنی دیہاڑی کے چکر میں بورڈ کی ڈیوٹی اور دیگر سرکاری سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی کئی دن وہ سکول میں حاضر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہو جاتا ہے

Kallar Syedan; Results of First Year Exams in Choa Khalsa schools were Disappointing in Government Boys Higher Secondary School Overall Result 17% and Government Girls Higher Secondary School Results 42%

بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں نوازئیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانا عذاب بن چکا ہے

BHU Choa Khalsa criticised over children vaccination

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔ بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں نوازئیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانا عذاب بن چکا ہے والدین اپنے معصوم بچوں کا ٹھا ئے سارا دن ہسپتال کے گرد چکر لگاتے رہتے ہیں والدین کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں ہسپتال انتظامیہ مجرمانہ غفلت ہے ہسپتال ہذا کی اتنظامیہ اور سٹاف سست روی سے کام لیتے ہیں جس کی وجہ سے معصوم بچوں کو لے کر والدین پورا دن ہسپتال میں گزارتے ہیں انھوں نے محکمہ صحت کے اعلی افسران سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی ٹیکوں کی راہ میں جو دشواریاں ہیں ان کو دور کیا جائے ہسپتال میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں اگر بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے تو حفاظتی ٹیکوں کی راہ میں پیش دشواریاں ختم ہو کر سکتی ہیں اور نئی نسل صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ ہو گی

Show More

Related Articles

Back to top button