DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Police open court session was total drama, Ch Ziafat

بیول میں لگنے والی کھلی کچہری ڈرامہ تھی۔ چوہدری ضیافت

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تحصیل گوجرخانکی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ضیافت نے کہا کے آج یونین کونسل بیول میں ہونے والی کوئی کھلی کچہری نہیں تھی بلکہ ایک ڈرامہ تھا کھلی کچہری کا کچھ روز پہلے اعلان کیا گیاتھا جو سیاسی مداخلت پر فوری طور پر کینسل کر دیا گیا آج سیاسی رہنماوں کی موجودگی میں عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے کھلی کچہری کے نام سے ڈرامہ رچایاگیا۔ کھلی کچہری میں موجود خواتین اور مرد حضرات نے شکایتوں کیانبار لگا دیے ڈی ایس پی اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب صاحب کے ساتھ اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔ بیول میں چوری کی وارداتوں جوا اور زنا کاری کے اڈوں پر بھی شکایت کی گئ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی جس کی وجہ سیاسی مداخلت ہے پولیس کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ چوہدری ضیافت نے مزید کہا کے اگر کوئی فرض شناس افسر گوجرخان تھانے میں آتا ہے تو اس کا فوری طور پر تبادلہ کرا دیا جاتا ہے۔

Gujar Khan; Ch Ziafat has called the police open court session a police drama and public were made fool and politically staged.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button