DailyNews

London; Public protest held in Reading in solidarity with Kashmiri

ریڈنگ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ، یوکے میں برٹش کشمیریوں نے ہائی اسٹریٹ میں ایک احتجاجی مظاہرہ

ریڈنگ۔یوکے ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ۔ ریڈنگ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ، یوکے میں برٹش کشمیریوں نے ہائی اسٹریٹ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا۔ ہائی اسٹریٹ ریڈنگ سے ٹاؤن ہال تک پیدل مارچ ریلی کا مقصد بھارتی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنا تھا۔ جو گزشتہ کئی ہفتوں سے مشکلات اور محاصرے کا شکار ہیں۔ جبکہ عالمی برادری کا توجہ اس اہم مسئلہ کی طرف دلانا تھا کہ بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں پر کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ گورنر راج بھی ہے۔ وہاں کی سیاسی قیادت جیلوں میں بند ہے جبکہ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ایک کروڑ کشمیری گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنے اپنے گھروں میں نظربند ہیں۔ انہیں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس کی سہولت سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔ جبکہ اشیائے خوردو نوش اور ادوایات بھی ناپید ہیں۔ ریڈنگ شہر میں نکالی گئی کشمیر فریڈم ریلی میں سلاؤ برکشائر انگلینڈ سے پی ٹی آئی کشمیر یوکے کے مرکزی راہنماء و کوآرڈینیٹر یوکے و یورپ چوہدری محمد شعبان (سابق مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر، مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ محمد اسحاق خان، برٹش کشمیر کونسل (یوکے) کے چیئرمین چوہدری محمد افضل اور ساجد جنجوعہ کشمیری ترجمان جموں کشمیر رائیٹرز فورم (یوکے) کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ شرکاء بھارت کی مودی سرکار کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے اور حق خودارادیت سمیت کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button