DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; DSP Police holds open court session at Bewal union council office

ڈی ایس پی گوجرخان ملک طارق محبوب نے بیول یونین کونسل آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر شرکاء سے خطاب

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ ڈکیتوں او ر چوروں کو جلد گرفتار کر کے عوام کو سرپرائز دیں گئے شرقی گوجرخان میں مختلف وارداتوں میں ملوث گروپ کے قریب پہنچ چکے ہیں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تو مجرم گرفتار ہونے میں کوئی دیر نہیں لگے گی شرقی گوجرخان کے علاقے اسلام پورہ جبر،بیول،تھاتھی و دیگر دیہاتوں میں ہونے والی لگاتار وارداتوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی گوجرخان ملک طارق محبوب نے بیول یونین کونسل آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے کہا میری اولین ترجیح یہ ہے کہ میں قبضہ گروپ،منشیات فروش گروپ اور ڈکیٹ گروپ کو جلد از جلد گرفتار کرانے میں اپنا کردار ادا کروں گا اور کسی کی کوئی بھی سفارش نہیں مانی جائے گی کیونکہ مجھے عوام نے منتخب کیا ہے اور عوام کو ریلیف دینا بنیادی ذمہ داری ہے اس موقع پر کٹیام میں ہونے والی چوری کے متاثرہ خاندان،طارق سبزی فروش کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی،چوہدری شعیب صدر رتالہ کے گھر میں شرقی گوجرخان کی تاریخی ڈکیتی،پنڈوری بنگیال تاجر محمد ناصر کی دکان کی دیوار کو توڑ کر چوری کی وردات،کٹیام کے رہائشی سبزی فروش محمد خرم،مندہال وتھاتھی کے رہائشیوں نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی چوری ڈکیتوں کے بارے ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پر سائلین کی طرف سے چوکی انچارج کیخلاف کوئی کام نہ کرنے کی کافی شکایات موصول ہوئیں جس پر ڈی ایس پی ملک طارق محبوب نے سائلین کو جلد از جلد شکایات حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر ملک طارق میر تحصیلدار گوجرخان کے خلاف بھی عوام نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس پر تحصیلدار طارق امیر نے کہا ہے جو بھی کام محکمانہ ہوگا اس کو میرٹ پر جلد حل کریں گے کسی کے دباؤ و سفارش کو نہیں مانا جائے گا کھلی کچہری ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اورنگزیب خان،ثاقب بیگ ایڈووکیٹ،خان شہزادہ خان،ممتاز صحافی ممراز شیخ،وقاص الرحمن وارثی،راجہ غفور کیانی،حافظ عمران منظور،راجہ صابر حسین صدیقی،شیخ طارق سیٹھی سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Gujar Khan; the DSP Police held a open court session at Bewal union council office to assure local villagers after number of armed robberies were committed in the region.

بیول میں مہنگائی اپنے عروج پر،سفید پوش طبقہ سخت پریشان

Public worried over high inflation effecting middle class people

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بیول میں مہنگائی اپنے عروج پر،سفید پوش طبقہ سخت پریشان۔خوردونوش کی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تمام سبزیاں سو روپے کلو،انگور200 روپے،سیب 160روپے،آڑو160روپے،مرغی 180روپے،گوشت 320روپے کلو،بڑاگوشت 450روپے،چھوٹا گوشت 1000روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ہر دکاندار کا اپنا ریٹ مقرر ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جب سے تحریک انصاف برسراقتدار آئی عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے آئے روز چیزوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جبکہ ادویات کی قیمتوں میں موجود سات فیصد اضافہ کے بعد میڈیکل سٹوروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دئیے ہیں جس سے غریب آدمی علاج جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہو گیا ہے حکومت کی تبدیلی کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button