DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Only public road to village Sahi and Bamlot collapses

ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقہ 57کے گاؤں ساعی اور بملوٹ جانے والے واحد راستہ ٹوٹ گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی کے حلقہ 57کے گاؤں ساعی اور بملوٹ جانے والے واحد راستہ ٹوٹ گیا جبکہ جو تھوڑی بہت پلی راہ گئی ہے وہ بھی انتہائی خطر ناک صورتحال میں پہنچ گئی ہے عوام بے یارو مددگارعوام علاقہ ووٹیں دیکر بھی رُل گے ایم این اے صداقت علی عباسی کے وعدے وفا ناں ہو سکے۔صداقت علی عباسی نے کہوٹہ میں وعدہ کیا تھا کہ دس روزبعد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام اداروں کے سربراہان بھی موجود ہونگے تا کہ لوگ اپنی شکایات کا ازالہ کرا سکیں مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو ترقیاتی کام تو درکنار صداقت علی عباسی کہوٹہ میں ادروں کو ہی ٹھیک کردیں کہوٹہ کے وفاقی اور صوبائی ادارے کرپشن کا گڑ بن چکا ہے اداروں میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے منشیات فروشی نے نئی نسل کو تباہ کر دیا جگہ جگہ ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ ڈاکٹرز نہ ادویات نہ ایکسرے نہ الٹراساؤنڈ لڑائی جھگڑے والے کیسوں کی ایم ایل آر چھ چھ ماہ نہیں ملتی لوگوں کو کلر سیداں اور ہولی فیملی بھیج دیا جاتا ہے ہسپتال میں ایک ایمبولینس تک نہیں ہے کروڑوں روپے کے فنڈز ڈینگی پروگرام پر خرچ ہونے کے باوجود کہوٹہ میں ڈہنگی کے کیس سامنے آ رہے ہیں خدارہ اس بھولی عوام پر رحم کریں اور مسائل حل۔

Kahuta; The only public road leading to village Sahi and Bamlot has collapsed at a local Nalah making travling dangerous, Local MNA Sadaqat Ali Abbassi has been asked to take notice.

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف سے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل کی ملاقات

Raja Tusadaq Janjua of Sultan Khail meets with ex PM Raja Parvez Ashraf

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف سے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل کی ملاقات۔علاقائی سیاست اور مسائل پر گفتگو کی۔گذشتہ روز قبل حلقہ این اے 57کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل نے اپنے دیگر معزین علاقہ کے ہمراہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اوران سے علاقائی سیاست اور مسائل پر گفتگو کی اس موقع پر بر سٹر راجہ شاہ رخ پر ویز بھی موجود تھے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے طلباوطالبات چار سالوں سے کالج میگزین اور مطالعاتی دورے سے محروم

Students of Government Degree College Kahuta missed college magazine and study tour for past four years

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ کے طلباوطالبات چار سالوں سے کالج میگزین اور مطالعاتی دورے سے محروم ہیں۔ 2015سے تعینات پرنسپل پروفیسر منعم سٹوڈنٹس سے میگزین فنڈز اور جنرل فنڈز کی مد میں لاکھوں لے چکے ہیں۔ سینکڑوں طلباوطالبات چار سالوں کے دوران ادارہ سے تعلیم حاصل کر کے فارغ ہوگئے۔ پرنسپل کی نااہلی اور چشم پوشی سے طلباو طالبات کا نقصان ہوا۔ تفصیل کے مطابق 2015سے گورنمنٹ ڈگری کالج کہوٹہ میں تعینات پرنسپل پروفیسرمنعم کی زیر سرپرستی طلباو طالبات سے ہر سال میگزین فنڈز اور جنرل فنڈز جمع کیا جا رہا ہے۔ مگر چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پرنسپل نہ صرف ریٹائرڈ منٹ کے بعد دوبارہ پرنسپل بن چکے ہیں۔ بلکہ تین سالوں سے ہر سال کے بعد تین مرتبہ ان کی پرنسپل شپ میں توسیع بار بار کر کے طلباو طالبات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ سینکڑوں سٹوڈنٹس ان کی چار سالوں کے دوران کالج سے پڑھائی کے بعد فنڈز دیکر ادارے سے جاچکے ہیں۔ مگر اس دوران ان کے طلباو طالبات کو میگزین فنڈز اور جنرل فنڈز دینے کے باوجود میگزین اور مطالعاتی دوروں سے محروم رکھنا سر اسر زیادتی ہے۔ طلبا وطالبات انکے والدین اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ اور کہا ہے کہ مذکورہ پرنسپل سے ادارے کو نجات دلا کر کالج کے مسائل حل کرنے کے لیئے تجربہ کا ر سربراہ لایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button