DailyNews

Rawalpindi; Private school principal arrested for forcibly abusing student in Rawat

طالب علم سے زبردستی بدفعلی کی کوشش کرنے والا نجی سکول کا پرنسپل گرفتار مقدمہ درج

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)طالب علم سے زبردستی بدفعلی کی کوشش کرنے والا نجی سکول کا پرنسپل گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق کھڑکن کے رہائشی عمران شکیل نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ میرا بھتیجا حمزہ افضل رائزنگ سٹار پبلک ہائی سکول کھڑکن میں میٹرک کر رہا ہے سکول پرنسپل اشتیاق میرے بھانجے کے موبائیل پر آئے روز غلط ایس ایم ایس کر رہا تھا گزشتہ روز پرنسپل اشتیاق نے میرے بھانجے کو سکول سے باہر بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی کوششیں کرنے لگا بچے کے شورشرابا پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم روات پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ377 ت پ،511 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے فوری گرفتار کر لیا۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کا غیر قانونی شیشہ سینٹر پر چھاپہ،دو ملزمان گرفتار،4 عدد ہکے اور بھاری مقدار میں مضر صحت فلیور برآمد،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او روات کاشف اقبال نے دیگر نفری کے ہمراہ نواحی علاقہ فیز7 میں سوئچ کیفے کے نام سے چلنے والے شیشہ سینٹر پر چھاپہ مار کر موقع سے دو ملزمان شہزاد خان،حارث نزیر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 4 عدد ہکے،10 عدد ڈبیاں شیشہ فلیور،کوئلہ اور دیگر مضر صحت مواد برآمد کر لیا جبکہ کیفے کا مالک ولی خان،قمر اور 3 نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)مصباح الحق کو ماہانہ تنخواہ ملکی کرنسی کے لحاظ سے دی جائے قومی ٹیم کے کوچ کو ماہانہ 32 لاکھ روپے فراہم کرنا قومی خزانے کا ضیاع ہے ان خیالات کا اظہار سمندر پار پاکستانیوں چوہدری محسن جمال بھٹی،چوہدری ارتضیٰ،ملک وسیق،آصف نور،چوہدری اکرم،چوہدری عاصم،اور عارف مغل نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ اپنے ملک کے کوچ کو اتنا بھاری معاوضہ فراہم کرنا ملک و قوم کے ساتھ بھی زیادتی ہے تبدیلی کے دعویدار وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فوری نوٹس لینا چاہئیے تاکہ اخراجات میں کمی کے دعوے کو عملی جامع پہنایا جاسکے،انھوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی بحرانوں اور مہنگائی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اگر اسی طرح فراغ دلی سے قومی دولت کا ضیاع کیا جاتا رہا تو مہنگائی اور بے روزگاری میں مذید اضافہ ہو گا،ملکی وسائل کو مد نظر رکھ کر ہر قسم کے معاملات طے کئیے جائیں۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں،لاکھوں روپے مالیت کی شراب اور چرس برآمد،سینکڑوں لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد،10 ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روات کاشف اقبال نے جرائم پیشہ افراد باالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گزشتہ15 دنوں کے دوران 25 لاکھ روپے مالیتی ولائتی شراب کی ایک ہزار بوتل،لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے4 کلو چرس،440 لیٹر غیر قانونی ڈیزل اور3 عدد پسٹل30 بور برآمد کر کے 10 ملزمان رضوان طارق،امجد مسیح،مرقص مسیح،رحیم،توقیر،رضوان،آفتاب رسول،ہارون،راجہ کامران بشیر اور سفیر احمد کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لئیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button