DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Police case registered against Asif Rabbani Qureshi for force possessing land with use of fire arms

اسلحہ کے زور پر جائیداد پر قبضہ کرنے پر صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی صدر الفتح گروپ کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں دو مختلف مقدمات درج

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
اسلحہ کے زور پر جائیداد پر قبضہ کرنے پر صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی صدر الفتح گروپ کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں دو مختلف مقدمات درج۔ کلاشنکوف، پسٹلز اور روند سے بھری گاڑی پولیس نے موقع پر سے قبضہ میں لے لی۔ تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مدعی راجہ سکندر سلطان نے بتایا کہ میری ملکیتی و مقبوضہ اراضی پر موجو د تعمیرات کو آصف ربانی قریشی، نثار ستی ولد رمضان اور دیگر پانچ نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گرا دیا۔ میں اپنی جگہ پر موجود تھا کہ سیاہ رنگ کی گاڑی نمبری LEB 9995/11 ٹیوٹا سرف میں آصف ربانی قریشی مسلح (30) بور پسٹل، نثار ستی مسلح کلاشنکوف گاڑی سے اترے اور فائرنگ کر کے علاقہ میں دہشت اور خوف ہراس پھیلایا۔ میں خوش قسمتی سے فائرسے بچ گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے اسلحہ سے بھری گاڑی نمبری LEB 9995/11قبضہ میں لیکر زیر دفعہ 452ت پ 447/ت پ,(506ii-)۔ 148ت پ۔149ت پ۔427ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 334/19اور دوسرا مقدمہ نمبری 335/19کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

Kahuta; A Police case has been registered against Asif Rabbani Qureshi (PPP) for force possessing land with use of fire arms, The case has been registered by Raja Sikander Sultan who claims he was lucky to survive after being attacked and shot at.

Show More

Related Articles

Back to top button