DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Honey boxes on hard shoulders of main road causing safety issue for motorist

اسلام پورہ جبر،کنگر،تھاتھی،مندہال،بہگام و دیگر علاقوں میں روڈ کے کنارے شہد کے مکھیوں کے ڈبے موٹر سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا

جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے ڈبے عوام کے لیے وبال جان بن گئے اسلام پورہ جبر،کنگر،تھاتھی،مندہال،بہگام و دیگر علاقوں میں روڈ کے کنارے شہد کے مکھیوں کے ڈبے موٹر سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیاں کئی بارراہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو کاٹ چکی ہیں جبکہ کہیں بار تیز رفتار سے مکھی لگنے سے آنکھ اورمنہ بھی زخمی کروا چکے ہیں کہیں موٹر سائیکل سوار مکھی کے کاٹنے سے اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گر زخمی ہو چکے ہیں شہد کی مکھیوں کی وجہ سے کوئی بڑ اجانی نقصان ہو سکتا ہے عوام حلقوں نے ڈی پی او راولپنڈی اور نیشنل ہائی وے پویس کے اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شرقی گوجرخا ن میں روڈ کے کناروں پر شہد بیچنے والے بیوپاریوں جنہوں نے سڑک کے کناروں پر کہیں جگہ شہد کے مکھیوں کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں جن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،


جبر(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محمد صابر آف بہگام کی وفات پر صوبیدار چوہدری محمد اشفاق،حافظ اشفاق،چوہدری محمد رفیق چوہدری مصدق اور راجہ امجد اسامہ نوٹلہ نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔


جبر(نامہ نگار)انچارج سابق کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان سید آصف شاہ نقیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل ہی کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ٹرامہ سنٹر کی منظوری سے غریبوں کی پریشانی دور ہو گئی ایم پی اے چوہدری محمد جاوید کوثر کی اس حوالے سے کاوشیں لائق تحسین ہیں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بشمول ثاقب بیگ راجہ عبدالغفور کیانی پوری ٹیم کی اولین کوشش ہے کہ پہلی فرصت میں گوجرخان کے عوام کو ٹرامہ سنٹر کا تحفہ دیا جائے جو کہ غریب عوام کی صیح معنوں میں خدمت کرنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے تحصیل بھر کے غریب عوام کی تمام تر دعائیں پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان کے رہنماؤں کے ساتھ ہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد ہنگامی بنیادوں پر تحصیل گوجرخان کے عوام کو ٹرامہ سنٹر کا تحفہ دیں گئے انہوں نے کہا ٹرامہ سنٹر شروع ہونے سے ایمرجنسی کی صورت میں تمام تر ٹریٹمنٹ ملے گی امید ہے کہ بہت جلد چوہدری جاوید کوثر اور ان کی کابینہ اس بنیادی کام کو پورا کریں گئے،


جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر میں مہنگائی کا جن بے قابو خریدار پریشان انتظامیہ بے بس نظر آنے لگی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی خاموشی سے گراں فروشوں کی چاندی ہو گئی اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہر ضرورت اشیاء اپنے اصل ریٹ سے ڈبل سے زائد نرحوں میں فروخت ہو رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں غریب عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی کا مزہ آنے لگا ہے حکومتی کنٹرول نہ ہونے سے سبزی فروٹ گوشت دال چینی چاول گھی وغیرہ کے ریٹ اسلام آباد کمرشل مارکیٹیوں سے بھی زیادہ جبکہ معیار انتہائی ناقص ریٹ لسٹیں شام کو پہنچتی ہیں جن کو دوکاندار سائیڈ پر رکھ دیتے ہیں اگر خریدار ریٹ لسٹ دکھانے کا مطالبہ کرتا ہے تو دوکاندار گاہک کے گلے پڑ جاتے ہیں جو کرنا ہے کر لو انتظامیہ ہمارا کچھ نہیں کر سکتی اس صورت حال میں انتظامیہ کی خاموشی سے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صبح وشام گھنٹوں بجلی کی بندش سے عوام پریشان نظام زندگی درہم برہم سخت گرمی اور حبس میں غیر اعلانیہ لوٖ شیڈنگ کے ستائی عوام حکمرانوں کو بددعائیں دینے لگی اس کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ذرا سی تیز ہوا چلنے سے لائن فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر خراب ہونی کی شرح میں اضافہ ہونے لگا صارفین بجلی کی جانب سے شدید غصے کا اظہار ارباب اختیار نوٹس لے کر اصلاح و حوال کرنے کا مطالبہ گزشتہ کچھ دنوں سے حبس اور تیز ہواؤں کے موسم میں اسلام پورہ جبر کے نواحی دیہات کنگر،قاضیاں،مندہال،بہگام،میانہ پوٹھہ،گولین سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش میں تسلسل کے ساتھ اضافہ نے عوام کو جینا محال کر دیا عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزار اور واپڈا کے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


بر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر میں بغیر نمبر چنگ چی رکشے اور موٹر سائیکل موٹ بانٹنے لگے کم عمر بغیر بغیر لائنسنس ڈرائیوروں پر پابندی لگائی جائے اسلام پورہ جبر شہر میں جا بجا بغیر نمبر رکشوں کی بھر مار سے ٹریفک جام کا موجب بننے لگے ناتجربہ کاری اور قانون نہ سمجھنے والے ڈرائیوروں کی وجہ سے آئے دن حادثات اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے قانون نافظ کرنے والوں کی مبینہ خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گئی عوامی حلقوں بلخصوص دوکاندار حضرات نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

Show More

Related Articles

Back to top button