DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan ; Local authorities fail to control encroachment in collaboration with local mafia

کلرسیداں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو سکا

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ ہو سکا نہ ہی اکلوتی سڑک کو مسافر گاڑیوں کے لئیے رواں دواں رکھا جاسکا کلر سیداں شہر کے عین وسط میں مین چوک جسے خود انتظامیہ نے ریڑھیوں کے لئیے ممنوع قرار دیا تھا ادھر ہی ایک دو نہیں درجن بھر ریڑھی بان پنجاب ہائی وے کی سڑک پر قابض ہو چکے ہیں انہوں نے سڑک پر مستقل قبضہ جما رکھا ہے اور انتظامیہ قانون کی عملداری میں برح طرح سے ناکام ہو چکی ہے یہ خودقبضہ مافیا کے خلاف حرکت میں آتی ہے نہ سڑک اور بازاروں کو قبضہ مافیا سے واگزار کراتی ہے کلر سیداں میں مختلف قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گھاڑ رکھے ہیں اور انتظامیہ ان کے آگے بے بسی کی عملی تصویر بنی ہوئی ہے جبکہ بیشتر ریڑھی بانوں کا تعلق دیگر اضلاع اور صوبوں سے ہے مگر انتظامیہ قانون کی عملداری یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہیاور نے قبضہ مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دہئے ہیں

Kallar Syedan ; Local authority in Kallar Syedan has so far failed to stop illegal encroachment at Kallar main bazaar, the mafia is powerful that the local authority has been left helpless.


عمران خان کی ٹانگیں مریم نواز کے جلسہ منڈی بہاؤ الدین سے کانپ رہی ہیں, راجہ محمد صدیق

PM Imran Khan fear of successful Miryam Nawaz public rally, Raja M Saddique

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آزا د ریاست جموں کشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانا فراہم کرنے کی پیشکش کرنے والے عمران خان کی ٹانگیں مریم نواز کے جلسہ منڈی بہاؤ الدین سے کانپ رہی ہیں یہ سب ان کے دھرے معیار کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بلدیہ کلر سیداں کے سابق کونسلر حاجی اخلاق حسین سے ان کے بیٹے حسام اخلاق کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چوہدری تنویر حسین،شیخ حسن سرائیکی، خان شبیر خان بھی موجود تھے۔راجہ محمد صدیق نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کر کے ملکی ترقی کو روکا گیا اور پھر انہیں قیدکر کے پورا الیکشن ہی چرا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر اپنا کام کرنے میں تجاوز کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ملکی وحدت اور سالمیت کو خطرات لا حق ہو چکے ہیں عوام کی رائے کو بلڈوز کر دیا گیا اور نا اہل لوگوں کو پوری قوم پر مسلط کر کے بین الاقوامی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور یہ ایجنڈا قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بلا تاخیر جیل بھرو تحریک شروع کرنی چاہئیے ملک اور نواز شریف کے لیے اگر ہماری جانیں بھی چلی جائیں تو یہ کوئی کم قیمت نہیں۔یہ ملک طویل جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا یہ دولخت بھی ہوا بلوچستان اور کے پی کے میں اگر حالات خراب ہیں تو اس کے ذمہ دار سیاستدان نہیں ہیں مسلم لیگ ن میں بیانیہ صرف میاں نواز شریف اور مریم نواز کا چلے گا۔


چبوترہ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں آصف نامی موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

Man injured in a motorbike accident near Chabootra

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں چوکپنڈوری روڈ پر چبوترہ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں آصف نامی موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے فورا بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔


حضرت قادر شاہ ولی المعروف شاہ بادشاہ کے عرس کی دو روزہ تقریبات ڈیرہ خالصہ میں اختتام پزیر ہو گئیں

Shah Badshah urs Mubarak comes to close in Dera Khalsa

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) حضرت قادر شاہ ولی المعروف شاہ بادشاہ کے عرس کی دو روزہ تقریبات ڈیرہ خالصہ میں اختتام پزیر ہو گئیں۔اس موقع پر راجہ افتخار ملنگی کی زیر صدارت عظمت اولیا کانفرس منعقد کی گئی جس میں صاحبزادہ میاں عبدالغفار نوشہ پاک گجرات اور سنی تحریک تحصیل کلرسیداں کے صدر علامہ ریاض الرحمان صدیقی نے خصوصی خطاب کیا۔تقریب میں جمیل خان، راجہ شوکت،محمد زبیر کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ عبدالحمید مغل،چوہدری اعجاز رشید،چوہدری ابرار حسین،راجہ ساجد، نسیم قریشی،محمد حنیف،شہباز رشید چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔جبکہ رات کو محفل شعرخوانی میں راجہ محسن اور زبیر کمال ستی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔


محمد ثوبان بشیر نے فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحان میں سائنس گروپ میں 986نمبر لے کر سکول میں اول پوزیشن کی

M Soban Bashir of Chamba karpal achieves op position with 986 marks

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)اے پی ایس سکول روات کے ہونہار طالبعلم محمد ثوبان بشیر نے فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحان میں سائنس گروپ میں 986نمبر لے کر سکول میں اول پوزیشن کی۔محمد ثوبان ولد راجہ کامران بشیر کا تعلق یونین کونسل غزن آباد کے موضع چمبہ کرپال سے ہے۔


چوا خالصہ کے مدرس محمد جلیل کے بھائی اور سابق کونسلر ٹھیکیدار ظہیر کے خسر ولایت حسین بھٹی انتقال کر گئے

Walliyat Hussain passed away in Mohalla Akbri, Choa Khalsa

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)چوا خالصہ کے مدرس محمد جلیل کے بھائی اور سابق کونسلر ٹھیکیدار ظہیر کے خسر ولایت حسین بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ محلہ اکبری میں ادا کی گئی جس میں آزادکشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، محمد اعجا ز بٹ، سید راحت علی شاہ،پرویز اختر قادری اورمعززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)معروف کاروباری شیخ محمد حنیف،محمد فیاض کیانی، قاضی زاہد نعیم اور دیگر نے اسلام پورہ جبر جا کر پرویز کیانی اورجمشید کیانی سے ملاقات کی اور ان کے بھانجھے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)حال ہی میں روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد سے ریٹائر ڈ ہونے والے اہلکار راجہ محمد ظہیر علیل ہو گئے وہ گزشتہ دو ایام سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں میں زیر اعلاج ہیں پریس کلب کے صدر پرنس جاوید اقبال اور اکرام الحق قریشی نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button