DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Man working with police found shot dead in village Mayal in Chauntra

تھانہ چونترہ کے موضع میال کا رہائشی پولیس کا حاضر سروس ملازم گھر کے اندرپر اسرا طور پر قتل

چک بیلی خان(نامہ نگار) تھانہ چونترہ کے موضع میال کا رہائشی پولیس کا حاضر سروس ملازم گھر کے اندرپر اسرا طور پر قتل ہو گیا ہے مقتول اطہر عباس عرف عطی کے پھوپھی زاد ملک اختر نے پولیس کو بتایا کہ اسے مقتول کی بیوی نے بتایا ہے کہ رات ساڑھے گیارہ بجے ان کے گھر دو مرد اور ایک عورت آئے خاوند اطہر عباس نے ان کے لئے کھانا بنوایا اور ان کے رات کو ادھر ہی قیام کے باعث بیوی کو مقتول نے اپنی بہن کے گھر بھیج دیا صبح جب یہ لوگ ناشتہ دینے آئے تو اطہر عباس عرف عطی کو گولیاں لگی ہوئیں تھیں اور وہ مردہ حالت میں تھا جبکہ مہمان غائب تھے مقتول کی بیوی نے بتایا کہ وہ مہمانوں کو نہیں جانتی البتہ سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہے البتہ پولیس نے تفتیش کے لئے مقتول کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے قتل ہونے والا پولیس ملازم سابق چیئر مین یونین کونسل پڑیال ملک محمد تاج مرحوم کا بیٹا اور سابق کنٹرولر امتحانات انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ظہور نواز اعوان کا کزن ہے

Gujar Khan; Azhar Abbass of village Mayal, Chauntra received guest at his home which were two men and a women, after giving them dinner Azhar Abbass for some reason sent his wife away to her sisters house.

Following morning Azhar Abbass was found shot dead while the unknown guest disappeared. Azhar Abbass was son Malik M Taj of ex chairman union council Paryal. Police are investigating the incident.

Show More

Related Articles

Back to top button