DailyNewsOverseas news

Norway; Islamic literature society publish 8,000 books in past 10 months, Parvez Akhtar Bhatti

اسلامک لٹریچر سوسائٹی نے 10 ماہ کے قلیل عرصہ میں اسلام کی اشاعت کے لیے 8000 کتابوں کی اشاعت کی۔پرویز اختر بھٹی

اوسلو(عقیل قادر) اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے میں اسلامی لٹریچر کو نارویجن زبان میں ترجمہ کر کے امت مسلمہ کی نئی نسل کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلامک لٹریچر سوسائٹی کی بنیاد گذشتہ سال اگست کے مہینے میں رکھی گئی جس نے نور 92 پبلیکیشنز اور نارویجن اسلامک آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے ساتھ مل کر اب تک 7 مختلف کتابوں کو ناریجن زبان میں ترجمہ کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک 8000 کتابیں چھپ چکی ہیں جن میں سے سات ہزار کتابیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے صدر چوہدری پرویز اختر بھٹی نے سوسائٹی کے سہ ماہی اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی کاوشوں سے سینکڑوں لوگ اسلامی کتب سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے جنرل سیکریڑی چوہدری جہانگیر احمد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نور 92 پبلیکیشنز کے بانی و سرپرست یاسر حسین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جو اسلام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام کتابوں کو نارویجن زبان میں ترجمہ کرنے کی ذمہ داری بھی یاسر حسین احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے فنانس سیکریڑی چوہدری عبدالحمید نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نور 92 پبلیکیشنز اور نارویجن اسلامک آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کے ساتھ مل کر مزید کتابوں پر کام جاری ہے جن میں سیرت الرسول ﷺ اور عشرہ مبشرہ شامل ہیں۔ اجلاس میں جن دیگر اراکین نے شرکت کی ان میں افتخار حسین، افتخار ناز اور حاجی شوکت سرور شامل ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button