22 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Goat Thieves Strike, Seven Goats Stolen in One Night

کلرسیداں میں بکرے چور سرگرم، ایک ہی رات میں سات بکریاں چوری

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 22 مئی 2026) —کلرسیداں میں بکرے چوروں نے انت مچا دی ایک ہی رات میں دو مختلف مقامات سے چور سات بکریاں چوری کرکے لے گئے اور پولیس گشت کرتی رہی۔ارسلان سکنہ عادل آباد کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے اپنے چار عدد پالتوبکریاں صبح چھ بجے کے قریب باہر کھیتوں میں گھاس چرنے کےلئے چھوڑیں نصف گھنٹہ بعد عمران نامی شخص نے فون پر اطلاع دی کہ کوئی نامعلوم شخص اپ کی بکریوں کو گاڑی میں ڈال کر لے گیا ہے دوسرا واقعہ چوآخالصہ کے موقع ٹکال کی ڈھوک مسیاڑی کے ماسٹر محمد فیاض کے گھر پیش آیا جہاں سے سے نامعلوم ملزمان 03 عدد قیمتی بکریاں چوری کر کے لے گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دن رات میں کلرسیداں کی دو موبائل پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی اور چوکپنڈوری پولیس موبائلوں کے باوجود قانون نافذ کرنے والے چوروں کے گلے میں پٹہ ڈالنے میں مکمل ناکام ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | May 22, 2026): Goat thieves created panic in Kallar Syedan after stealing seven goats from two different locations in a single night, while police patrols reportedly continued across the area.

According to police reports, Arsalan, a resident of Adilabad, Kallar Syedan, registered a case stating that he had released his four pet goats into nearby fields for grazing at around 6:00 am. About half an hour later, a man named عمران informed him by phone that unidentified suspects had loaded the goats into a vehicle and fled the scene.

In another incident reported from the Tikkal area of Choa Khalsa, at Dhok Misyari, thieves allegedly stole three valuable goats from the house of Master Muhammad Fayyaz during the night.

Residents have expressed concern over the increasing incidents of livestock theft in the region. Locals say that despite the presence of two mobile units of the Punjab Highway Patrol Police at Shah Khaki and Chak Pindori, law enforcement agencies have so far failed to arrest the culprits or control the rising theft incidents.

کلرسیداں میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائیاں، دکانوں اور بیکرز پر 34 ہزار روپے جرمانہ

Food Safety Team Fines Milk Shops and Bakers Rs34,000 in Kallar Syedan

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 22 مئی 2026) —کلر سیداں میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں، پیرا فورس اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے دودھ کی دکانوں، سویٹس اینڈ بیکرز اور پروڈکشن یونٹس کی مشترکہ انسپکشن کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 34 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں دودھ کی دو بڑی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں 2000 لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔دوران انسپکشن ایک دودھ فروش کو سات ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک کو بہتری نوٹس جاری کیا گیا۔ادھر چوآ روڈ اور لونی جندراں میں سویٹس اینڈ بیکرز کی پانچ دکانوں اور پروڈکشن یونٹس کی بھی انسپکشن کی گئی خلاف ورزیوں پر تین دکانوں کو مجموعی طور پر 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ کو 12 ہزار،یاسر بیکرز اینڈ جنرل سٹور کو 8 ہزار جبکہ لاثانیہ سویٹس اینڈ بیکرز آؤٹ لیٹ کو 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید دو دکانوں کو بہتری نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

Three College Students Drown in Rainwater Stream on Kahuta-Kallar Syedan Road

کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر برساتی نالے میں ڈوب کر تین طالبعلم جاں بحق

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 22 مئی 2026) —کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر واقع کالج کے تین طالبعلم برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے تین طلبہ میں سے دو کو کلرسیداں اور تیسرے کو پشاور میں سپرد خاک کر دیا گیا تینوں طالب علم سال دوئم کے طالب علم تھے جو کالج میں امتحان مکمل کرنے بعد قریبی نالے میں نہانے چلے گئے کل پانچ طلبہ نے برساتی نالے میں چھلانگیں لگائیں دو طلبہ کی جانیں وہاں موجود چرواہوں نے بچا لیں جبکہ تین طالب علم گہرے پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے تھے ان میں سے دو طلبہ کا تعلق کلرسیداں سے تھا جن میں سے عزیر ولد
محمد طاہر کو کلرسیداں شہر میں واقع ناظم آباد قبرستان میں جبکہ سفیان حسن ولد حسن اختر کو کلرسیداں کے گاؤں گف میں سپرد خاک کر دیا گیا گف سے تعلق رکھنے والا طالبعلم سفیان حسن اپنے والدین کی واحد اولاد تھی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی عبدالرحمن ولد ساجد انور کو پشاور میں سپرد خاک کردیا گیا تینوں طالب علم سول ٹیکنالوجی میں کلاس سیکنڈ ائیر سے تھا۔جو سال کا آخری دن مقرر کرکے گھر جانا چاہتے تھے مگر موت انہیں گھیر کر برساتی نالے پر لے آئے یہ خوفناک نالہ ہر سال انسانی جانیں ہڑپ کر جاتا ہے۔

Minhaj-ul-Quran to Hold Shab Bedari Gathering in Kallar Syedan on May 24

کلرسیداں میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شب بیداری کی تقریب 24 مئی کو منعقد ہوگی

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرم الحق قریشی | 22 مئی 2026) —تحریک منہاج القرآن کلرسیداں کے زہراہتمام شب بیداری کی ایک تقریب 24 مئی بروز اتوار بعد نماز مغرب جامعہ مسجد قادریہ جیلانیہ گوجرخاں روڈ کلرسیداں میں ہو رہی ہے جس سے پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود مصطفائی خصوصی خطاب کریں گے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button