HeadlineKahuta

Kahuta; Transfer of SHO Kahuta police creates problems as he arrested most wanted criminal gang in Mator

مٹور کے با اثر کار چور وں کے بین الاضلاعی گینگ کی گرفتاری کے بعد ایس ایچ سردار ذوالفقار کا تبادلہ موضوع بحث بن گیا

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ,مٹور کے با اثر کار چور وں کے بین الاضلاعی گینگ کی گرفتاری کے بعد ایس ایچ سردار ذوالفقار کا تبادلہ موضوع بحث بن گیا۔ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ”مٹور“ سے تعلق رکھنے والی انتہائی ”با اثر شخصیت“ کے قریبی عزیزوں سے (6) موٹر سائیکل، تین گاڑیاں اور (5) لاکھ نقدی ایس ایچ او سردار ذوالفقار اور پولیس نے برآمد کیئے۔ اس دوران ملزمان راجہ بلال حسین ولد راجہ شاہ نواز مٹور، غلام حسین راجہ ولد شاہ نواز سکنہ مٹور، واصف فیض ولد فیض الرحمن سکنہ مٹور، عمران فاروق ولد عاشق حسین سکنہ مٹور وغیرہ کو گرفتار کر کے لوٹی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کیئے۔ ملزمان نے تھانہ کہوٹہ، تھانہ نیوٹاؤن، تھانہ سول لائن، تھانہ کینٹ کے علاقوں میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھینے اور وارداتیں کیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق پولیس نے بااثر شخصیات کی سفارش پر بعض ملزمان کو کلین چٹ دیکر خانہ پوری کے لیئے چند ملزمان کو گرفتار کیا اور بر آمد گی کی۔ میرٹ پر تفتیش کرنے سے دیگر چھینی گئی گاڑیاں اور ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آسکتے ہیں۔

Kahuta; Transfer of SHO Kahuta police creates problems as he arrested most wanted criminal gang in Mator. The gang had been responsible six motorcycles, three cars and five lakh rps which SHO sardar Zulfiqar arrested the gang responsible. The gang arrested are being named as Raja Bilal Hussain, Ghulam Hussain Raja, Imran Farooq and Wasif Faiz.


کہوٹہ اور کلرسیداں کے ملحقہ دیہاتوں میں ڈکیتی چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں سے شہری و تاجر پریشان

Villagers in Kahuta and Kallar fear over criminals orating in the region

کہوٹہ:  نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کہوٹہ اور کلرسیداں کے ملحقہ دیہاتوں میں ڈکیتی چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں سے شہری و تاجر پریشان ہو گئے۔ آزاد کشمیر جانے والی مسافر گاڑیوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان وغیرہ لوٹا گیا۔ جبکہ خواتین مسافروں سے بد تمیزی بھی کی گئی۔ با اثر شخصیت کی مداخلت اور سفارش پر کا ر چوروں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بعض با اثر ملزمان کو پویس نے کلین چٹ دے کر فارغ کر دیا۔ تبدیلی حکومت میں غریبوں کے لیئے الگ اور امیر ملزمان کے لیئے الگ قانون بن گئے۔ پاک فوج کے اعلیٰ حکام، آئی ایس آئی کے سربراہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرٹ پر اہلیان کہوٹہ کو انصاف فراہم کریں۔ عوامی حلقوں نے بااثر شخصیت کی مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button