DailyNewsHeadlineOverseas news

France; Pakistani national M Zeeshan murdered in Paris

پیرس قتل کی لرزہ خیز واردات بیس سالہ پاکستانی ذیشان بے دردی سے قتل۔

پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں جہاں گزشتہ روز دو بجے رات چار افراد نے ڈنڈوں اورٹوکوں سے حملہ کرکے ایک پاکستانی ذیشان کو ہلاک کردیا۔ مقتول کا تعلق وزیر آباد پاکستان سے ہے۔
جھگڑے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں اور ڈاکٹر موقعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد بھی دی لیکن سینے پر ٹوکوں کے کے گہرے زخم کی وجہ سے مضروب جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق بیس سالہ مقتول پاکستانی نوجوان اپنے ایک دوست کے ساتھ سارسل ٹرین اسٹیشن کے قریب موجود تھا۔ جب اس پر چار افراد نے جان لیوا حملہ کیا۔ اس حملے میں مقتول کا دوست محفوظ رہا۔ حملے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔پولیس تفتیش میں مصروف ہے

France; Pakistani national M Zeeshan was attacked in Paris by four men armed with sticks, he was beaten badly and died. Zeeshan was from Wazirabad.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button