DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Punjab Government plans to construct dam in village Dadhocha in union council Mughal

پنجاب حکومت نے ددہوچھہ ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈ ی کپٹن(ر) ثاقب ظفر اور ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے یوسی مغل کے گاؤں ددہوچھہ میں ددہوچھہ ڈیم کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ددہوچھہ ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے اور پوٹھوہار کے علاقے میں اس طرز کے مزید ڈیمز بھی تعمیر کیے جائیں گے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا مقصد زیر زمین پانی کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ددہوچھہ ڈیم کو بحریہ کی انتظامیہ تعمیر کرنا چاہتی تھی جو اس کی اپنی اصل جگہ سے ہٹ کر تھا جس پر سپریم کورٹ نے ان کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ڈیم تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بہت جلد اس کے اصل مقام پر ہی اس کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔

Kallar Syedan; Punjab Government plans to construct dam in village Dadhocha (Pictured above) in union council Mughal, A visit was made to the site by Commissioner Rawalpindi (r) Captain Saqib Zaffar. In their statement during the visit they said the Punjab government is planning build more dams in Pothwar region.


نواز شریف کے بعد ملک بھر میں ترقی کا پہیہ رک چکا ہے,چوہدری محمد جمیل

Development work has stopped after Nawaz Sharif, Ch M Jamil

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)معروف مسلم لیگی چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ قومی تعمیر و ترقی میاں نواز شریف سے ہی مشروط ہے نواز شریف کے بعد ملک بھر میں ترقی کا پہیہ رک چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں کاروباری چوہدری توقیر اسلم کے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلر چوہدری محمد صفدر، چوہدری جمیل وارثی، چوہدری یاسر، چوہدری امجد، چوہدری ضیارب، چوہدری صفدر اور دیگر موجود تھے۔چوہدری محمد جمیل نے کہا کہ ملک نے صرف مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ترقی کی ملک کو ایٹمی قوت نواز شریف نے بنایا نواز شریف نے ہی موٹرویز،میٹروز، بجلی کے کارخانے لگائے اور قوم کو دہشتگردی اور انرجی بحران سے نجات دلائی۔یہ نواز شریف آج کل کوٹ لکھپت جیل میں ہے نواز شریف کے بعد سے ملکی ترقی پر جمود طاری ہے تعمیر وترقی کے تمام کام رک چکے ہیں جن میں سی پیک بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب سے کسی کو انکار نہیں مگر احتساب کے نام پر حکومت کے مخالفین کو نشانہ بنانا انصاف کی بھی توہین ہے۔


چوہدری عمر بشیر کی شادی مسلم لیگ ن یوسی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین کی دختر سے سرانجام پائی

Wedding of Ch M Bashir celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ملک کے معروف سماجی رہنما چوہدری فیاض اختر کے صاحبزادے چوہدری عدنان فیاض کے برادر نسبتی چوہدری عمر بشیر کی شادی مسلم لیگ ن یوسی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین کی دختر سے سرانجام پائی،رخصتی کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد ریاض، چیئر مین اوپی ایل چوہدری اشتیاق حسین،چوہدری محمد جمیل، ملک محمد فیاض، طیب بشیر قریشی، مالک داد بھٹی، چوہدری جمیل وارثی، چوہدری توقیر اسلم، چوہدری فاروق، مرزا منیر، چوہدری صفدر، چوہدری امجد، چوہدری عمران، خواجہ شعیب، مرزا سہیل آفتاب، طارق محمود سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔


سابق کونسلر بلدیہ حاجی اخلاق حسین کا جواں سال بیٹا حسام اخلاق چوہدری شدید علیل

Eisam Ikhlaq Ch seriously ill

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سابق کونسلر بلدیہ حاجی اخلاق حسین کا جواں سال بیٹا حسام اخلاق چوہدری شدید علیل ہے،مسلم لیگ ن سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد، حسن سرائیکی، نمبردار اسد عزیز، مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے ہسپتال جا کر مریض کی عیادت کی اور اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی


راجہ غلام عباس انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ہوئی

Raja Ghulam Abbass passed away in Sahot Badhal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کرنل راجہ جہانزیب عباس کے والد پنجاب پولیس کے اے ایس آئی راجہ ارشد کے خسر راجہ غلام عباس انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ہوئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں کارکنوں اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button