DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Awards function held at Saveyra skill centre in Maira Shamas

سویرا سکل سنٹر میرا شمس میں تقسیم انعامات کی تقریب

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی:۔سویراسکل سنٹر علاقہ بھر میں خواتین کو ہنر اور باعزت روز گار فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین سویرا سکل سنٹرز سے مستفید ہوچکی ہیں آج سے 19سال قبل سویر اسکل سنٹر کی بنیاد رکھی گئی تھی اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سویرا کے مختلف سنٹرز سے خواتین کے 27گروپس ہنر سیکھ چکے ہیں اور تقریبا 30,000سے زائد خواتین مستفید ہوئی ہیں ان خیالات کااظہار سویرا سکل سنٹر میرا شمس میں تقسیم انعامات کی تقریب سے میڈم نصرت مبشر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ سویرا سکل سنٹر بیول کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز جلد ہی ہورہا ہے جہاں پر خواتین کو ہنر سیکھنے کے علاوہ باعزت روز گار کی سہولت بھی حاصل ہوگئی جو خواتین ہنر سیکھ کر کام کرنا چاہیں اُن کے لیے ایک فیکٹری لگائی جائے گئی اور تیار کردہ کپڑے اور دیگر اشیاء مختلف شہروں اور ممالک میں سپلائی کی جائیں گئی میڈم نصرت مبشر نے مزید کہا کہ سویر اسکل سنٹر میرا شمس سے خواتین کی اکثریت ہنر سیکھ کر اپنے اپنے علاقہ میں مختلف یونٹس قائم کرکے دیگرخواتین کو ہنر سیکھا رہی ہیں اس لیے اب اس سنٹر کو ختم کررہے ہیں تاکہ نئے سنٹر میں خواتین کو بہتر سہولیات میسر کی جا سکیں لیکن میرا شمس کی خواتین کے لیے سویر اسکل سنٹر بیول کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے ہوئے ہیں جہاں پر وہ باعزت روز گار بھی حاصل کر سکیں گئی میڈم نصرت مبشر نے کورس مکمل کرنے والی خواتین کو نئی سلائی مشنیں دیں جبکہ سویرا سکل سنٹر میرا شمس کی تمام تر پرانی مشنیں بھی غریب خواتین کو دے دی گئیں۔

Gujar Khan; Awards function was held at Saveyra skill centre in Maira Shamas, where the women who completed the course were awarded with sewing machine.

Show More

Related Articles

Back to top button