DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Excessive load shedding taking place in Kallar Syedan regions

کلر سیداں میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن،کلر سیداں شہر میں بھی بجلی کی بحالی پر نوگھنٹے لگے

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن،کلر سیداں شہر میں بھی بجلی کی بحالی پر نوگھنٹے لگے۔تفصیلات کے مطابق ہوا تیز چلنے یا بارش کی صورت میں سب سے پہلے جو فیڈرجواب د ے جاتا ہے وہ کلر سیداں سٹی فیڈر ہے جو ذرا سی تیز ہوا یا بارش برداشت نہیں کرتا اور ٹرپ کر جاتا ہے گزشتہ شب بھی اڑھائی گھنٹے تک کلر سیداں سٹی فیڈر بند رہا اور صبح چھ بجے سے دن تین بجے تک مرید چوک،کلر سگوال اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہی اور واپڈا اہلکار اطلاع کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہ ہوئے۔مرید چوک سے راجہ ابرار چشتی نے صبح آٹھ بجے سے قبل واپڈا کو بجلی کی خرابی کی اطلاع دی جس کے بعد بعد دوپہر واپڈا اہلکار پہنچے اور تین بجے کے بعد بجلی بحال ہوئی۔صبح چھ سے دن تین بجے تک متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے اور صارفین کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر شہر کے اندر موجود دفتر شکایات لوگوں کی اطلاع پر توجہ ہی نہیں دیتا۔


قوم کو جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بلکہ مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے

Public should demand for end to inflation, Sunni Tehreek

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سنی تحریک تحصیل کلرسیداں کے صدر علامہ محمد ریاض الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کو جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بلکہ مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے انہوں نے ایک بیا ن میں کہا کہ حکومت اپنی نا اہلیاں چھپانے کے لیے مخالفین پر الزام تراشی میں مصروف ہے یہ آٹھ ماہ بعد آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں عمران خان خود کہتے رہے کہ وہ خود کشی کر لیں گے مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے مگر عمران خان نے پہلے دوست ممالک سے بھیک مانگی اور ناکامی پر آٹھ ماہ بعد آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے جس کی شرائط کے مطابق بجلی گیس کے نرخوں میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کر کے ملک بھر میں مہنگائی کا سونامی بر پا کیااور اب جنوبی پنجاب صوبے کے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں۔قوم کو جنوبی پنجاب سے کوئی غرض نہیں انہیں دو وقت کی روٹی کے لیے اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام رہے ہیں جس سے ملکی معشیت اور قومی وحدیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔


پیال سے جماعت اسلامی کے نوجوان کارکن راجہ فضل ربی کو جماعت اسلامی کی تنظیم جے آئی یوتھ کا صدر مقررکر دیا گیا

Raja Fazal Rabbi appointed President JI Youth

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پیال سے جماعت اسلامی کے نوجوان کارکن راجہ فضل ربی کو جماعت اسلامی کی تنظیم جے آئی یوتھ کا صدر مقررکر دیا گیا، امیرصوبہ جناب ڈاکٹرطارق سلیم نے ان سے  حلف لیا اس موقع پر راجہ فضل ربی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم زون پی پی 10 میں ایک ہزار نوجوانوں کو منظم کرکے پورے زون کے اندر پاکیزگی کوپروان چڑھائیں گے اس موقع پر راجہ محمد جواد،خالدمحمودمرزا،چوہدری امتیازاحمد،عبدالقدیراعوان،قاضی خالداور دیگر موجود تھے۔


کلر سیداں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور جا کر نہ صرف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی بلکہ ان کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں بھی شرکت کی

PTI Leaders from Kallar meet with Ch M Sarwar at Governor house for iftari

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور جا کر نہ صرف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی بلکہ ان کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں بھی شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں راجہ ساجد جاوید، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، راجہ مبشر جنجوعہ، عثمان شاہد، گلفراز بٹ، آصف محمود کیانی، راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ اور سابق چیئر مین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود بھی شامل تھے۔


کلر سیداں کے سابق ٹی ایم او خالد خان کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Ex TMO Kallar Syedan Khalid Khan’s wife sadly passed away

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے سابق ٹی ایم او خالد خان کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں نماز جنازہ برہان ضلع اٹک میں ادا کی گئی۔کلر سیداں سے سابق ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین کے علاوہ اکرام الحق قریشی، جاوید اقبال نے برہان جا کر خالد خان سے مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button