DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Police called in at Nara high school after students motorbikes are stolen

چور گورنمٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول نارہ کی پارکنگ سے 2عدد موٹر سائیکل لے اڑے

کہوٹہ کی یوسی نارہ میں چوری کی واردات۔ چور گورنمٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول نارہ کی پارکنگ سے 2عدد موٹر سائیکل لے اڑے۔سابق نائب ناظم یوسی بیورسردار محمد شفاقت اور دیگر عوام علاقہ کا پولیس کے اہل حکام سے اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل گورنمٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول نارہ کی پارکنگ سے 2عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125ماڈل16اور17جو کہ سکول کے طلبا کے تھے جو پیپر دینے آئے تھے انہوں نے اپنے موٹر سائیکل سکول کی پارکنگ میں کھڑے کیے جب وہ پیپر دے کر گھر جانے لگے تو دیکھا کہ پارکنگ میں سے موٹر سائیکل غائب تھے سابق نائب ناظم یوسی بیورسردار محمد شفاقت اور دیگر عوام علاقہ کا پولیس کے اہل حکام سے اس معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے سکول ہیڈلاپر وائی کی وجہ سے سیکورٹی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اس سے بڑا واقع اے پی ایس جیسا بھی ہو سکتا ہے انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اورمحکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے. مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔

Kahuta; The police were called at Government boys higher secondary school in Nara, after students who had come for exam papers had their motorbikes stolen from the school car park. Ex Naib Nazim UC Bior Sardar M Shafaqat said their is lack of security at the school and notice should be taken.


نارہ بھگون روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری

MPA Raja Sgaheer Ahmed approves 50 Lakh Rps grant for Nara Baghwan road

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق کونسلر چوہدری محمد معروف کی در خواست پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی طرف سے نارہ بھگون روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری۔  چوہدری محمد معروف کی طرف سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کا تہ دل سے شکر یہ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر چوہدری محمد معروف کی کوششوں سے رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے نارہ بھگون روڈ کے لیے 50لاکھ کی خطیر گرانٹ جاری کی جس کا ٹینڈر ہو گیا اور بہت جلد کام شروع ہو گا فنڈز کی ترسیل پر سابق کونسلر چوہدری محمد معروف نے رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا جبکہ معززین علاقہ سید ملازم حسین شاہ، صوبیدار رزاق، کیپٹن مہربان، چوہدری انتر،نمبردار طارق،چوہدری غلام عباس، چوہدری یوسف، چوہدری شوکت چوہدری آصف صوبیدارارشاد،ماسٹر زرداداور دیگر اہلیان علاقہ نے فنڈز کی فراہمی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمداور خصوصی کاوشیں کر نے پر سابق کونسلر چوہدری محمد معروف کا شکر یہ ادا کیا ہے۔


بنائل کے مقام پر چوہدری جمشید کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر

Ch Jamshaid holds iftari reception in Banhal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بنائل کے مقام پر چوہدری جمشید کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدسمیت دیگرافراد کی شر کت۔ یونین کونسل منیاندہ کے گاؤں بنائل کے رہائشی چوہدری جمشید نے اپنی رہائش گاہ پر ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے راجہ ساجد جاوید،راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عرفان ایڈوکیٹ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگر یال، انجینئرراجہ بلال بنگیال،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر کیانی آف سموٹ،نوجوان سیاسی سماجی شخصیات چوہدری اسد آف سموٹ، راجہ فرقان جنجوعہ المعروف کاشی،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی،راجہ میران آف چک مرزا، راجہ پپو،سردار شاہد آف پلوٹ، سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت۔


دستر خوانوں میں غریب، یتیم اور مسکینوں کا بھی شامل کیا جائے ,  راجہ گلزار احمد

The poor should be looked after during Ramadhan, Raja Gulzar Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمدسابق جنرل کونسلریوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے دستر خوانوں میں غریب، یتیم اور مسکینوں کا بھی شامل کیا جائے اس ماہ مقدس میں بڑھ چڑھ کر اللہ پاک کی راہ میں خرچ کیا جائے کیونکہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارسیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمدسابق جنرل کونسلریوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ،کان،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button