DailyNewsKahuta

Kahuta; No ambulance service at THQ hospital Kahuta for past 9 months

تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال کہوٹہ میں یمبولنس سروس (9) ماہ سے مسلسل بند ہونے سے ہسپتال مریضوں میں موت بانٹنے لگا

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کامتحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال کہوٹہ میں یمبولنس سروس (9) ماہ سے مسلسل بند ہونے سے ہسپتال مریضوں میں موت بانٹنے لگا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت گزشتہ اڑھائی ماہ میں صو بائی وزیر صحت یاسمین راشد ، کمشنر راولپنڈی کی کھلی کچہری اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے الگ الگ ہسپتال اور کہوٹہ شہر کے دورے کے باوجود مقامی صحافیوں اور شہریوں نے آگاہ کیا مگر نتیجہ تاحال صفر ہے ۔ جبکہ ریسکیو 1122کی عمارت بھی مکمل ہوئے (9) ماہ سے زائد کا عرصہ گزچکا ہے ۔ تاحال اس میں کوئی سٹاف ، سہولیات اور سامان وغیرہ فراہم نہ کیا گیا ہے ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایمرجنسی کے لیئے ایمبولنس سروس فوری مہیا کر کے مریضوں اور لواحقین کو ذلیل خوار ہونے سے نجات دلائی جائے ۔


ماہ صیام کی آمد سے قبل سبزی ، فروٹ اور اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے مصنوعی مہنگائی کا بحران شدت اختیار کر گیا

Fruit and veg along with grocery prices spiralling up on arrival of Ramadhan

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کامماہ صیام کی آمد سے قبل سبزی ، فروٹ اور اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے مصنوعی مہنگائی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ قدیر بازار ، مین بازار ، میلاد چوک کہوٹہ ، لائبریری روڈ ، چھنی بازار ، تحصیل چوک ، مٹور روڈ ، پنجاڑ چوک سمیت تحصیل کہوٹہ کے دیہاتوں نارہ ، پنجاڑ ، بیور ، نرڑ کھلول تھوہا میں با اثر بڑے دکانداروں کے خلاف انتظامیہ کا روائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ غریب دکانداروں اور ریڑھی والوں کو بھاری جرمانہ اور چالان کر ے سفارشی دکانداروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ۔ خوش آمدی ٹولہ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیکر بری الزمہ ہو گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں سیب ، کیلا ، امرود وغیرہ اور سبزی پھل کے نرخ آسماں سے باتیں کر رہے ہیں ۔ ریٹ لسٹ سے ہٹ کر دو گنااور تین گنا ریٹس پر اشیائے خوردونوش فروخت ہو رہی ہیں ۔ جبکہ انتظامیہ نہ جانے کیوں ٹس سے مس نہ ہو رہی ہے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button