DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa; Drugs found in possession of Choa Khalsa man

محمد توفیق سکنہ اکبری محلہ چوآ خالصہ کے قبضے سے چرس برآمد

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 1120 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مرکز صحت چوآخالصہ کے قریب دوبیرن روڈ پر پیدل چلنے والے محمد توفیق سکنہ اکبری محلہ چوآ خالصہ کو روک کر تلاشی لی اور اس کے قبضے سے 1120گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Choa Khalsa; Kallar Syedan police have arrested Mohammad taufiq of Mohalla Akbri, Choa khalsa in possession of drugs while he was walking near helth centre.


انون شکن ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کے دوران 722 گاڑیوں کو چالان

Over 700 law breaking drivers handed fine

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں عمران نواب خان اور انسپکٹر امجد مجید بھٹی نے گزشتہ دو ہفتوں میں اپنی مشترکہ کارروائی کے دوران قانون شکن ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کے دوران 722 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرکے ان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔ اوور لوڈنگ،لائسنس اور روٹس کی خلاف ورزی اور بغیر ہلمیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی شامل ہے۔


حکومت پنجاب کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی گرانٹس کی اقساط روک دی گئی

Punjab government stops development grants

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی گرانٹس کی اقساط روک دی گئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی۔ایم سی کلر سیداں کے ایک ذمہ دار آفیسر نے بتایا کہ ہے گزشتہ 18 ماہ سے تقریبا ساڑھے 34 لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹس جاری نہ ہو سکی جس کی وجہ سے گلیات،نالہ جات اور سیوریج سسٹم پر جاری کام کو روک دیا گیا ہے۔


تحصیل کلر سیداں میں حال ہی میں ترقی پانے ہونے والے پانچ گرداوروں کو مختلف قانون گوئی حلقوں میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

Five promoted Gardawars in Tehsil Kallar Syedan transferred to new location

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تحصیل کلر سیداں میں حال ہی میں ترقی پانے ہونے والے پانچ گرداوروں کو مختلف قانون گوئی حلقوں میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔گرداور چوہدری جمیل اختر کو قانون گوئی سید گوجرخان،چوہدری عبدالقدوس کو قانون گوئی ٹیکسلا،عنصر محمود کہوٹہ II،نثار ستی کو چاریان (مری) جبکہ گرداور محمد بشیر کو دفتر قانون گوئی کلر سیداں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


ماسٹر خضر حیات کے والد محترم چوہدری شیر زمان کی دعائے چہلم کی تقریب پنڈبینسو ڈھوک سنمبل میں منعقد کی گئی

Due e chelum observed for late Ch Sher Zaman in Dhok sambal, Pind Bainso

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)ماسٹر خضر حیات کے والد محترم چوہدری شیر زمان کی دعائے چہلم کی تقریب پنڈبینسو ڈھوک سنمبل میں منعقد کی گئی۔ نقابت کے فرائض حافظ عبدالشکور نقشبندی نے سرانجام دیے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد اجمل قادری نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت حافظ عبدالوحید نے پیش کی۔ غلام مصطفی سیالوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا صاحبزادہ پیر عمادالدین صدیقی آستانہ عالیہ نیریاں شریف نے کرائی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان، میجر جاوید جنجوعہ، پی پی پی کے رہنما چوہدری محمد ایوب ، چیئرمین چوہدری شفقت محمود، چیئرمین راجہ ندیم احمد، ارشد محمود بھٹی، سابق ناظمین، کونسلرز، سیاسی و سماجی،کاروباری شخصیات سمیت،علماء، ہیڈ ماسٹرز، اساتذہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 


قاضی عبدالجمیدکے فرزند قاضی اسلام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں ڈریال میں ہوئی

Wallima ceremony of Islam Ul Haq held in village Daryal

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)مقامی سیاسی سماجی رہنما قاضی عبدالجمیدکے فرزند قاضی اسلام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ گاؤں ڈریال میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی حاجی امجد محمود، سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض، محمود شوکت بھٹی، چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، چیئر مین ملک افتخار، چیئر مین ملک جہانگیر، چیئرمین محمد الیاس، چیئرمین راجہ ندیم احمد، حافظ سہیل اشرف ملک، ملک شوکت اعوان، محمد عارف، چوہدری اخلاق حسین، جنید بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، عبدالحمید جدون ،ملک غلام نبی ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،نعمان بھٹی ایڈووکیٹ، محمد بشارت جنجوعہ، میجر محمد شفیق ،چیئر مین غالب اور دیگر نے شرکت کی۔


تعزیت

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی)سابق ضلعی ناظم راجہ طارق محبوب کیانی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین راجہ ندیم احمد،چیئر مین ظفر عباس مغل، چیئر مین نوید بھٹی، چیئرمین شہزاد یونس،چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین چوہدری خلیل، چیئرمین عامر جمشید، چیئرمین صفدر کیانی، چیئرمین ملک شیر افگن ،چیئرمین راجہ اشتیاق حسین، حافظ سہیل اشرف ،محمد اعجاز بٹ، ڈی ایس پی راجہ طاہر بشیر، راجہ منور، شیخ ساجد الرحمان، شیخ محمد اسلم، راجہ عبدالطیف، عابد زاہدی، لطیف بھٹی، راجہ جاوید اشرف،سابق ڈپٹی اٹارنی راجہ عابد اور دیگر نے گاؤں بشندوٹ جا کر چیئر مین یوسی محمد زبیر کیانی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button