KahutaHeadlineDailyNews17th April 2019

Kahuta; Government issues notification to MPA Raja Sagheer Ahmed as Parliamentary Under Secretary of State for Prisons and Probation

راجہ صغیر احمدکا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا نو ٹیفکیشن جاری

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔حکومت پنجاب نے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ووٹروں ، سپورٹروں ،کارکنوں اور ور کروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔راجہ صغیر احمد کو مبارکباد ۔راجہ صغیر احمدکا وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ اور سنیئر وزیر علیم خان کا تہ دل سے شکر یہ ادا اور کہا کہ میری قیادت نے مجھ پر اپنے اعتماد کا جو اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل وزیر سیکرٹری پنجاب کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں 38رکن پنجاب اسمبلی کوصوبائی محکموں کا پارلیمانی سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری گیا جس میں حلقہ پی پی سیون کے منتخب ممبر پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ۔راجہ صغیر احمد کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ان کے قریبی ساتھیوں راجہ بابوظفر اقبال،راجہ ثقلین ،راجہ عباس پپو، راجہ ناصر کیانی آف سموٹ،راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال، انجینر راجہ بلال ،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی ،چوہدری اسد آف سموٹ ،راجہ فرقان جنجوعہ کاشی، راجہ میران آف چک مرزا ،سردار ایم رضاء ، راجہ ذوالفقار علی ستی ، ملک عاصم آف بھون ، سردار شاہد محمودنے مبارکباد پیش کی ہے ۔

Kahuta; The Pakistan current government has issued official notification to MPA Raja Sagheer Ahmed as Parliamentary Under Secretary of State for Prisons and Probation, The announcement was welcomed in Kahuta and Kallar Syedan as the MPA was congratulated.

The Parliamentary Under Secretary of State’s responsibilities include:

prison operations
prison reform
probation services
probation reform
prison and probation industrial relations
foreign national offenders
extremism
electronic monitoring
public protections, including the Parole Board, imprisonment for public protection sentences and serious further offences
Civil Liability Bill


پریس کلب کلر سیداں کے منتخب ہونے والے صدر جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری قیصر ادریسی اور دیگر تمام ممبران کو پر یس کلب کہوٹہ کے ممبران کی طرف سے دلی مبارکباد

Kahuta press club members congratulate counter parts in Kallar Syedan

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔پریس کلب کلر سیداں کے منتخب ہونے والے صدر جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری قیصر ادریسی اور دیگر تمام ممبران کو پر یس کلب کہوٹہ کے ممبران کی طرف سے دلی مبارکباد ۔ گذشتہ روز پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں راجہ عمران ضمیر ، حاجی اصغر حسین کیانی ،سعید افضل چوہان ،ملک زاہد مظہر ، ملک محمود اختر ، راجہ عثمان ضمیر ،ارسلا ن کیانی، ملک دانیال ، حاجی عبد الرشید ،احتشام اصغر کیانی ، افتخار غوری ، محمد عثمان ، افضل شمسی ، خاور ریاض قادری اور کبیر احمد جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں پر یس کلب کلر سیداں کے نو منتخب صدرجاوید اقبال ،جنرل سیکر ٹری قیصر ادریسی ،ممبر ایگزیکٹوکونسل سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی اور دیگر تمام عہدیداران ، ممبر ان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔


پر اناسکوٹ کی روڈ تعمیر۔اہلیان علاقہ کا سب سے پرانا مسلہ حل ہو گیا

Construction of old Sakot road completed

ٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں کی کوششوں سے پر اناسکوٹ کی روڈ تعمیر۔اہلیان علاقہ کا سب سے پرانا مسلہ حل ہو گیا۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں اور چیئرمین یوسی نلہ مسلماں چوہدری شفقت محمود کا تہ دل سے شکر یہ ۔ تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی یوسی دوبیرن کلاں کا موضع سکوٹ کی ڈھوک پرانا سکوٹ جس کا باڈر یوسی نلہ مسلماناں سے لگتا ہے اس گاؤں کی سٹر ک پکی ناں ہونے کی وجہ اہلیان علاقہ کو شدید مسائل کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا ۔اہل علاقہ یہ مسلہ دیکھتے ہونے یوسی دوبیر ن کلاں اور یوسی نلہ مسلماناں کے چیئرمین حضرات راجہ ندیم احمد اورچوہدری شفقت محمود نے باہمی مشاورت کے ساتھ پرانا سکوٹ کی سڑک کی از سر نو تعمیر کرائی جس پر اہلیان علاقہ کا سب سے پرانا مسلہ حل ہو گیا سڑ ک کی تعمیر پر معززین علاقہ حاجی محمد فیاض، ملک محمد یوسف ، محمد مرتضی ، محمد آمین ، محمد مجتبیٰ ،ذوالقرنین نے راجہ ندیم احمد چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں اور چیئرمین یوسی نلہ مسلماں چوہدری شفقت محمود کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *