DailyNews

Birmingham; Millad conference to be held in Aston on 28th April

علمائے کرام کی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس,28اپریل

برمنگھم ,  آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی کی صدارت ونگرانی میں28اپریل کو ہونے والے عالمی میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مختلف مشاورتی محافل میں علما و مشائخ کی کثیر تعداد نے مرحوم پیر علائو الدین صدیقی کے جاری کردہ اس عظیم الشان میلاد مصطفیٰﷺ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ مختلف وفود نے بھی صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی سے ملاقاتیں کی ہیں اور28اپریل کے عالمی میلاد مصطفیٰ ﷺ میں قافلوں کی صورت میں بھرپور شرکت کرنے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Birmingham; Millad conference to be held on 28th April in Aston under the guidance of Pir Noor Ul Arfeen Saddique, Large number are religious scholars expected to participate along with public.


ہارلیکس فیکٹری سلاؤ کے متعلق نمائش کا اہتمام

Exhibition held on famous Horlicks factory in Slough

سلاؤ۔یوکے ,  دی ہارلیکس فیکٹری سلاؤ کے متعلق نمائش کا اہتمام۔ برکلے گروپ آف کمپنیز  نے دی کروو ( سلاؤ لائیبریری )  کی آرٹ گیلری  میں دی ہارلیکس فیکٹری سلاؤ، انگلینڈ یوکے  سے متعلق 16 اپریل 2019ء بروز منگل کو ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش  وہاں پر بنائی جانے والے رہائشی فلیٹوں اور بچوں کے پارک سے متعلق تھی۔ اسکے علاوہ سلاؤ کی تاریخی فیکٹری ہارلیکس کے کلاک ٹاور  اور دیو قامت طویل چمنی  کے تحفظ کے متعلق بھی تجاویز اور منصوبے شامل تھے۔ پرانی بوسیدہ عمارت کو گرا کر وہاں پر دوبارہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے گی جبکہ چمنی اور کلارک ٹاور یونہی سلامت رہے گا۔ ہائی اسٹریٹ سلاؤ سے متصل ’’ دی کروو ‘‘ میں نمائش دیکھنے کے لئے عوام کی ایک بڑی تعداد پہنچی۔ جنہیں خوش آمدید کہا گیا۔ اور ان کو اس بارے یں بریفنگ دی گئی۔ دیگر اسٹاف کے علاوہ جناب ڈینئل کولون  اور محترمہ ایما مولارکی بھی موجود تھیں۔ جنہوں نے نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کی بھرپور راہنمائی کی اور خوش آمدید  کہا۔


افتخار چوہدری نے راجہ ایوب کی عیادت کی جبکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

Iftikhar Ch meets with Raja Ayub and wishes him speedy recovery

سلاؤ۔یوکے ,  افتخار چوہدری نے راجہ ایوب کی عیادت کی جبکہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے سابق صدر و معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت افتخار احمد چوہدری نے ٹرسٹی جامع مسجد و سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ اور آزاد کشمیر مسلم لیگ ن یوکے کے بزرگ راہنماء راجہ محمد ایوب خان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی جبکہ پھولوں کا گلدشتہ پیش کیا۔ اس موقع پر برٹش بورن کشمیری نوجوان ریسلر ’’شیر کشمیر‘‘ چوہدری عادل افتخار رُستم اور راجہ سروپ خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ راجہ محمد ایوب خان ایک ماہ سے زائد عرصہ تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے ہی کو ڈسچارج ہو کر گھر واپس آئے ہیں۔کشمیری و پاکستانی کمیونٹی ممبران نے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ انکی جلد شفاء اور صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔ راجہ ایوب خان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button