DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ex student Qazian high school, Ibrar Hussain Kiyani of France holds reception for teachers at the school

بیرون ملک مقیم پاکستانی نے 35 سال بعد اپنے سکول دور کے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جہانگیر افضل ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی نے 35 سال بعد اپنے سکول دور کے اساتذہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے ’’ استادکو عزت دو ‘‘ کا عملی ثبوت پیش کر دیا۔فرانس میں مقیم کاروباری شخصیت ابرار حسین کیانی نے 1985 میں گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں سے میٹرک کیا تھا۔گزشتہ روز انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنے کلاس فیلوز اور اساتذہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس کے مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم سینئر ہیڈ ماسٹر(ریٹائرڈ) محمد افضل تھے جو ہائی سکول قاضیاں میں طویل عرصہ تدریسی و انتظامی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ سابق ہیڈ ماسٹر فیض احمد قریشی، سابق ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال بھٹی ، اساتذہ ضیا اکرم ، عبدالصمد، ولائیت حسین بھٹی نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہیڈ ماسٹر محمد افضل نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا ایک حسین دن ہے کہ ایک شاگرد نے اپنے اساتذہ کے اعزاز میں اتنی پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے 35سال بعد دوبارہ ہائی سکول قاضیاں کی یاد تازہ کروا دی انہوں نے کہا کہ آج مجھے اس بات پر یقین ہو گیا ہے کہ میں نے جو پودے لگائے تھے اب وہ پھلدار درخت بن چکے ہیڈ ماسٹر افضل نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے پیشے کے ساتھ مخلص رہا جس کی گواہی یہ تقریب ہے انہوں نے ابرار حسین کیانی کا پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ سٹیج سیکرٹری راجہ عبدالجبار بھٹی نے کہا کہ ہیڈ ماسٹر محمد افضل نے اپنی فیملی کو کم وقت دیا جبکہ ہمیشہ سکول پر خصوصی توجہ دی ۔ اللہ پاک نے اس بات کا صلہ یہ دیا کہ آج ہیڈ ماسٹر صاحب کا بیٹا کمپیوٹر میں پی ایچ ڈی کرکے بطور پروفیسر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ جو لوگ دوسروں کی اولاد کی بہتری کے لئے خلوص دل سے کوشش کرتے ہیں اللہ ان کی اپنی اولاد کو بھی نوازتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر عمدہ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گی ابرار حسین کیانی نے اپنے اساتذہ کلاس فیلوزکا تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا ۔

 

Show More

Related Articles

One Comment

  1. Jahangir Afzal Sb AoA.I am pleased see my Qazian school teachers photos. Can you please kindly publish ex teachers photos with their names? I passed metric in 1974 . I am living in Scotland since 1976. I couldn’t recognised my ex teachers. Walayat Hussain Bhatti I think he was my class fellow at that time. It will be much appreciated if you can publish individual photos with their names.
    Best Regards

Back to top button