DailyNewsKahuta

Kahuta; Seven day urs Mubarak at Hazrat Sakhi Sabazwari continue with religious and cultural events

حضرت سخی سبزواری کے سالانہ عرس کی تقریبات (21) مارچ سے جاری

کہوٹہ۔ نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان وزیر نے کہا ہے کہ بزر گان دین اور اولیا کرام کے آستانے اور رشد وہدایت کا ذ ریعہ اوردینی تعلقات کے بنیادی مراکز ہیں ۔ حضرت سخی سبزواری کے سالانہ عرس کی تقریبات (21) مارچ سے جاری ہیں ۔ منتظمین اور جنجوعہ بر داری کہوٹہ کے زیر انتظام شاندار و بہترین مذہبی و دینی پروگرامز لائق تحسین ہیں ۔ سات روزہ عرس میں کبڈی کا عظیم الشان دنگل آج (27) مارچ دن (3) بجے (ٹنگی ) کے مقام پر ہوگا ۔ جبکہ عرس کی آخری اور اختتامی دعا و ڈالی(28) مارچ بروز جمعرات کو ہوگی ۔تفصیل کے مطابق اے سی کہوٹہ گوہر زمان وزیر نے سخی سبزواری دربار کہوٹہ میں عرس کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر دربار کمیٹی حافظ انتخاب عالم ، سابق سٹی ناظم حاجی راجہ امان اللہ غازی ، خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ صا حبزادہ مولانا ادریس ہاشمی ، صا حبزادہ پروفیسر حافظ عبدالصبور نے اے سی کہوٹہ کو سات روزہ عرس بارے میں بتایا ور کہا کہ کبڈی کا مقابلہ حسب سابق (27) مارچ کو ہوگا ۔ 28مارچ کو دعا و ڈالی جبکہ (21) مارچ سے جاری سات روزہ رعر س ( 28) مارچ کو اختتام پذیر ہوگا ۔ عرس کے موقع پر صبح وشام لنگر ، قراٰت ، نعت ، ذکر کی محفل اوت تقریبات جاری ہیں ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button