DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Kabbadi match held on Pakistan day under the guidance of Ch Zaffar Pagara of Birmingham

یوم پاکستان کے سلسلہ میں جبر اسلام پورہ گوجرخان کے مقام پر سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ظفر پگاڑا کی سربراہی میں کبڈی میچ

 یوم پاکستان کے سلسلہ میں جبر اسلام پورہ گوجرخان کے مقام پر سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ظفر پگاڑا کی سربراہی میں کبڈی میچ زیر نگرانی الحاج چوہدری محمد اسلم، فخر پوٹھوہار طارق طاری، راجہ وادی حسین، راجہ حنیف سدھن، حاجی شیرازچوہدری، لالہ جاوید بھٹی منعقد ہوا، جس میں چوہدری جاوید کوثرایم پی اے، راجہ شوکت عزیز بھٹی سابق ایم پی اے، چوہدری اثر علی ایس ڈی پی او سرکل گوجرخان، راجہ جمشید کیانی چیئرمین یوسی اسلام پورہ جبر، ملک طارق ایڈووکیٹ وائس چیئرمین، چوہدری محمد افسر، خواجہ نعیم شفیق، راجہ محمد بشارت، شہزاد ہ خان، راجہ ساجد یوسف ساجی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کبڈی میچ میں پاکستان بھر سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ممتاز ندیم کی ٹیم نے ماسٹر تاج کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 19/15 سے ہراد یا، عرصہ 4 سال کے بعد علاقہ کی عوام کو ایک بہترین منظم پروگرام دیکھنے کو ملا، تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھیل ذہنی نشونما کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور نوجوانوں کو کھیل ک طرف راغب کرنا نوجوان نسل کو منشیات سمیت دیگر قباحت سے دور رکھنا ایک جہاد ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، چوہدری جاوید کوثر نے مزید کہا کہ گوجرخان میں کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ چار سال کے بعد چوہدری ظفر پگاڑا اور انکی ٹیم کی کھیل کے میدان میں واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں اور شاندار میچ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس نیک مشن میں میں ان کے ساتھ ہوں، چیئرمین راجہ جمشید کیانی اور ملک طارق محمود ایڈووکیٹ نے چوہدری ظفر پگاڑا اور ان رفقاء کا بہترین کھیل پیش کرنے اور علاقے کی عوام کو اچھی تفریح مہیا کرنے پر مبارکباد پیش کی، کبڈی میچ میں راجہ افراز، صوفی محمد اشتیاق، چوہدری واجد نصیروی، نمبردار اللہ دتہ، راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، راجہ ضیاء، چوہدری ارشد امین، چوہدری فاروق امین، چوہدری وحید جٹ، چوہدری طارق کرامت، چوہدری ایوب پٹواری، چوہدری فیاض بیول، ملک تصدق وکی، ڈاکٹر شعیب، راجہ تسلیم کیانی، ڈاکٹر عبدالرشید سمیت کئی ہزار افراد موجود تھے۔


اسلام پورہ جبر شہر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ملاوٹ شدہ اشیاء مہنگے داموں فروخت کر کے عوام میں بیماریاں پھیلائی جا رہی ہیں

Health and safety concern over fake food being sold in Islam purra jabber bazaar

اسلام پورہ جبر شہر میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ملاوٹ شدہ اشیاء مہنگے داموں فروخت کر کے عوام میں بیماریاں پھیلائی جا رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تحصیلی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے سید آصف شاہ نقیبی سابق انچارج کلاس فور ملازمین ٹی ایچ کیو گوجرخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیلی انتظامیہ اور حکومتی منتخب نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ وہ تھوڑا ٹائم نکال کر اسلام پورہ جبر کی غریب عوام کی خبرلیں کیونکہ اسلام پورہ جبر بھی تحصیل گوجرخان میں آتا ہے دوکانداروں نے انت مچائی ہوئی ہے سبزی جو ہر گھر کی ضرور ت ہے مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے ملاٹ شدہ دودھ دہی من مانے ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لیں رہی ہے انہوں نے کہا دوکاندار اچھی کارکردگی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے تحصیلی انتظامیہ آفسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اچانک بازار کا دورہ کر کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں اور ملاوٹ شدہ دودھ کے نمونہ جات لیکر ان کے خلاف کارروائی کریں تاکہ غریب عوام موزی بیماریوں سے بچ سکیں اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام ہو سکے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button