DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Anti Narcotics force foil drugs being planned to smuggle to UK by men from Manjotha

اینٹی نارکاٹکس فورس کی ٹی چوک روات میں کاروائی ، برطانیہ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )اینٹی نارکاٹکس فورس کی ٹی چوک روات میں کاروائی ، برطانیہ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،لاکھو ں روپے مالیت کی ہیرؤہین برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزمان کا تعلق شرقی گوجرخان سے ہے اور یہ منشیات سمگل کرنے والے بڑے گروہ کو سامان پہنچانے کے لیے جا رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکاٹکس فورس کے انسپکٹر راجہ آصف محمود نے ٹی چوک روات پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ روات کی جانب سے آنے والی کار کو روک کر تلاشی لی تو ملزمان نے کہا کہ وہ برطانیہ میں مقیم اپنے عزیزوں کو جیکٹ پہنچانے کے لیے ائر پورٹ جا رہے ہیں اور یہ جیکٹ امجد ولد مشتاق نوابی سکنہ سہنسہ آزاد کشمیر کے حوالے کرنی ہے ۔انسپکٹر راجہ آصف محمود نے بیرون ملک بھیجی جانے والی جیکٹ کی تلاشی لی اور خفیہ خانے سے پونے دو کلو ہیرؤہین برآمد کر لی جس کی مالیت لاکھوں میں ہے ۔پولیس کے مطابق تین ملزمان رضوان ،شاہ رخ اور مدثر کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان رضوان اور شاہ رخ ساکن اڑوڑہ منجوٹھہ شرقی گوجرخان کو موقع پر ہی گاڑی اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کا تعلق بین الاقوامی اسمگلر مشتاق نوابی سے بتایا جاتا ہے جس کے ذریعے یہ لہنگے اور جیکٹس برطانیہ بھیجتے ہیں جن کے خفیہ خانوں میں منشیات بھیجی جاتی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Kallar Syedan; Anti Narcotics force have arrested Rizwan and Shah Rukh from village Aroora, Manjotha at T Chauk Rawat, the pair were planning to smuggle drugs hidden in jacket. The pair are alleged to be part of international gang smuggling drugs to UK in jackets and wedding dresses.


کلرسیداں میں قائم الصفہ گروپ آف ایجوکیشن کے معیار تعلیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش

Al Saffa group of education praised for their high standard of education

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی ) صوبائی وزیر تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیم ، صحت اور شجر کاری مہم حکومت کی اولین ترجحات میں شامل ہیں۔ عوام یقین رکھیں کہ ان تمام شعبوں میں آئندہ چند سالوں میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئیں گی ، ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے کام کرنا ہے حکومت کی پالیسیاں عوام دوست ہیں تاہم حکومت کی ترجحات اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتں جب تک عوام کی اس میں بھر پور شرکت نہ ہو ، سر سبز شاداب پاکستان کے لیے عوام شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کلرسیداں میں نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوے کیا ، صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیم کے شعبہ میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا اور کلرسیداں میں قائم الصفہ گروپ آف ایجوکیشن کے معیار تعلیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے الصفہ گروپ آف ایجوکیشن کے چیرمین سید زیر علی شاہ نے بھی خطاب کی جبکہ صوبائی وزیر تعلیم راجہ راشد حفیظ ، ممبر ایم سی عابد زاہدی، عرفان الحق ایڈووکیٹ، قمر ایاز خان، طارق کیانی ، میڈیم نبیلہ انعام اور دیگر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔


روات پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی نے مخبر کی اطلاع پر بدکاری کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا

Four arrested for prostitution offences in Rawat

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )روات پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی نے مخبر کی اطلاع پر بدکاری کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔مخبر خاص نے اطلاع دی تھی کہ چند اشخاص لاہور سے بدکاری کیلئے لڑکیوں کو ہمراہ لائے ہیں جن کا کوئی ذریعہ معاش بھی نہ ہے۔خرم شہزاد ی نامی عورت جو کہ گھڑی چوک پلازہ نمبر 56میں رہائش پذیر ہے اور بدکاری کا اڈہ چلاتی ہے اور لوگوں کو گناہ کی دعوت دیتی ہے کی گرفتاری کیلئے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تمام مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں محمد حنیف،محمد رؤف،محمد آصف،عابد حسین سکنائے لاہور،خرم شہزادی سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،عائشہ گل،صباء اختر اوررخسانہ بی سکنائے لاہور شامل ہیں۔دریں اثناء پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران اسد محمود سکنہ آزاد کشمیر کے قبضہ سے 1090 گرام چرس جبکہ چھ منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر30 لیٹر شراب برآمد کر الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری شکیل وینس نے فحاشی خواتین اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی پر ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز حسین قریشی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔,شیخ حسن سرائیکی

Sheikh Hassan Sarike promises to be part of PML-N forever

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ وہ چڑتے سورج کے پجاری نہیں کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بعض لوگ اپنے مفادات کے لیے پارٹی کا نام اور نشان استعمال کرتے ہیں اور جب پارٹی پر مشکل وقت آتا ہے تو وہ اپنا ٹھکانا بدل لیتے ہیں ۔مگر وہ ہار جیت سے بے نیاز ہو کر مسلم لیگ ن کے ساتھ رہیں گے ہماری منزل اقتدار نہیں اقدار ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور وہ وقت دور بھی نہیں جب پارٹی سے کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جائے گا۔


ڈاکٹر تہذیب الحسن اور ان کے بھائی ڈاکٹر نئیر عباس پر فائرنگ کی شدید مذمت

Armed attack on Doctors in Shah Bagh deplored

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )پاکستان تحریک انصاف ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختارمغل نے شاہ باغ کے نجی کلینک میں ڈاکٹر تہذیب الحسن اور ان کے بھائی ڈاکٹر نئیر عباس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی غنڈہ گردی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ کلر سیداں پولیس فائرنگ کرنے والے ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لائے ۔

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )انجمن تاجراں شاہ باغ کے اجلاس میں مقامی نجی کلینک پر فائرنگ اور دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ،اجلاس میں راجہ فیصل زبیر ، خاکسار مخدوم حسین ،مداح حسین شاہ،ماسٹر عبدالمجید، مرزا ساجد،چوہدری اشفاق، مینگل خان ،عامر چوہدری، کامران چوہدری، ڈاکٹر سرفراز اور دیگر نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرے ۔


مسلم کمرشل بینک چوآخالصہ کے ریٹائرڈ کیشئیر ظہیر شہزاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Ex MCB Cashier Shezaed Zaheer passed away in Mohalla Akbri, Choa Khalsa

کلر سیداں(اکرام الحق قریشی )مسلم کمرشل بینک چوآخالصہ کے ریٹائرڈ کیشئیر ظہیر شہزاد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز منگل دن 2بجے دارلعلوم انوار القرآن دوبیرن روڈ چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button