DailyNewsKahuta

Kahuta; Pakistan day celebrations held in Kahuta

یوم پاکستان کے حوالے سے کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر عارف قریشی اور صدر اصغر حسین کیانی کی جانب سے رنگا رنگ تقریب

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام 
یوم پاکستان کے حوالے سے کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر عارف قریشی اور صدر اصغر حسین کیانی کی جانب سے رنگا رنگ تقریب کہوٹہ کلب میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان تھے۔جبکہ اعزازی مہمانوں میں چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال ، چیئرمین میونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر، صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی ، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضی،پی ٹی آئی کے صدر راجہ خورشید احمدستی،فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں یوم پاکستان کے حوالے سے مقامی فنکاروں نے ڈرامہ پیش کیا ۔جبکہ راولپنڈی سے آئے فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔بچوں کی تفریح کے لئے پپٹ شو اور میجک کو بھی حاضری نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدانی تھی۔مختلف سکول کے طلباء وطالبات نے ملی نغمے پیش کیے۔تقریب میں کہوٹہ شہر کی مختلف شخصیات کو شلیڈ پیش کی گئیں شبعہ صحافت میں نمایاں خدمات پر بابائے صحافت صوفی ایوب مرحوم اور سابق پریس صدر راجہ گلشن ضمیر مرحوم کو شیلڈ پیش کی جبکہ دیگر شعبہ جات میں مرحوم راجہ سلطان مسعود،شیخ اللہ دتہ،راجہ اشتیاق،غلام ربانی قریشی اور شیخ محمود مرحوم کو شیلڈ پیش کی ۔انکے لواحقین نے شیلڈ وصول کی ۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ گوہر زمان،سی او مخدوم احمد بلال،سول ڈیفنس کو بھی شیلڈ دی گئیں۔اس موقع پر کمیونٹی ویلفئیر سوسائٹی کے سرپرست و سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا 23 مارچ 1940 کو پاکستان کا تصور پیش کیا اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے انتک کوششوں سے اس تصور کو عملی جامہ پہنایا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ آج ہم ایک آزاد ملک میں سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے ۔کہ اس آزادی کی قدر کریں۔انہوں نے شہداء اور غازیوں کو اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔پی ٹی آئی کے صدر راجہ خورشید احمد نے کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کو زبردست پرگرام پیش کرنے پر مبارک باد دی۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن عہد تجدید کا دن ہے۔ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں ۔انہوں نے بہترین تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔تقریب کے اختتام پر کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اصغر حسین کیانی نے شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے تمام تر انتظامات دی بیسٹ ایونٹ پلانرز نے آرگنائز کےئے ۔تقریب کے میزبانوں نوجوان لڑکوں ارسلان اصغر کیانی ، احتشام کیانی ، افتخار احمد غوری ، افضال شمسی اور دیگر نے بہترین پروگرام ترتیب دیئے ۔ 


تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میرا میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی کو سپرد خاک کر دیا گیا

Wife murdered by her husband buried in her village Pangala, Maira

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام 
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میرا میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ قتل کی لرزہ خیز واردات شوہر نے بیوی کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے مطابق ملزم ابرار احمد نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی اور ورثا کے حوالے کی ۔ جسے برد ازاں آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button