DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Three hand grenades found under Kallar Syedan bridge as bomb disposal team is called

سٹی ٹریفک پولیس نے کلرسیداں میں ممکنہ دہشتگردی کی واردات کو ناکام بنا دیا

سٹی ٹریفک پولیس نے کلرسیداں میں ممکنہ دہشتگردی کی واردات کو ناکام بنا دیا کلرسیداں بائی پاس پل کے نیچے سے تین ہینڈ گرنیڈز برآمد بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام بائی پاس پر موجود ٹریفک انسپکٹر ملک عبدالغفار کو اطلاع ملی کہ معروف روحانی شخصیت حق خطیب علی بادشاہ سرکار کے روحانی مرکز کے قریب پل کے نیچے آتشگیر مادہ پڑا ہے جس پر ٹریفک سٹی پولیس نے مذکورہ جگہ کو گھیرے میں لے کر دیگرفورسز کو بھی طلب کر لیا سول ڈیفنس سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا کلرسیداں پولیس نے بھی علاقہ کی ناکہ بندی کر لی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تینوں ہینڈ گرنیڈ تحویل میں لے کر انہیں ناکارہ بنا دیا ،واقعے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کلرسیداں میں ہینڈ گرنیڈ کی موجودگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔

Kallar Syedan; Bonmb disposal team was called after three hand grenades were found under Kallar Syedan bridge near the centre of faith healer. The area was cordoned off as the bomb disposal team removed the grenades, Police are investigating how grenades were brought to the bridge.

پاکستان میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکارو ں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا علم ہی نہیں

Farmers unaware climate change which is effecting future crops

ملک کے معروف زرعی سائنسدان احمد سعید بھٹی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت موسمیاتی تبدیلی کے فصلوں پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جنوبی ایشیا اورپاکستان بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں گزشتہ کئی دہائیو ں سے ہمارے کاشتکار اپنی فصلوں کی کاشت برداشت اوردیکھ بھال ایک مخصوص موسمی حالات کے مطابق کر رہے ہیں اب موسمی تغیر کی وجہ سے بے موسمی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری میدانی علاقوں میں گرم موسم کے اثرات نے ہمارے کاشتکارو ں کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مستقبل کی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکارو ں کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا علم ہی نہیں اٹھارویں ترمیم کے بعد زراعت کے متعلقہ تمام امور صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں وفاقی وزارت کا صوبوں کے محکموں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ ہے لہذٰہ وفاقی وزارت صوبوں کے ساتھ مل کر کاشتکاروں کو آگاہی کے لیئے ایک جامع پروگرام ترتیب دے تاکہ ملک کے کاشتکار موسم کی بدلتی صورتحال سے آگاہی حاصل کرکے فصل کی بہتر کاشت کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ موسمی تغیر کی وجہ سے جہاں فصلوں کی پیداوار بڑھنے کے امکانات ہوتے ہیں وہاں انکی مناسب خریداری کا بھی بندوبست ہونا چاہیئے تاکہ زائدپیداوار کی وجہ سے ان کے نرخ نہ گریں اورکاشتکار کو نقصان نہ ہوپنجاب کے کاشتکار پہلے ہی آلو کی پیداوار میں پیداواری لاگت سے بھی نصف پر آلو فروخت کر رہے ہیں ۔

اے سی آفس کلرسیداں کے رجسٹری محرر قاضی امجد محبوب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نما زجنازہ دوبیرن کے قریب گاؤں کھناہدہ میں ادا کی گئی

Mother of Qazi Amjad Mahboob passed away in Khandah 

 اے سی آفس کلرسیداں کے رجسٹری محرر قاضی امجد محبوب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نما زجنازہ دوبیرن کے قریب گاؤں کھناہدہ میں ادا کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم چوہدری ربنواز خان منہاس ،چیئرمین راجہ ندیم احمد،چیئرمین چوہدری شفقت محمود ،چیئرمین چوہدری صداقت حسین ،چیئرمین سید راحت علی شاہ ،چیئرمین پرویز اختر قادری ،راجہ قمر مسعود،راجہ گلستان خان،ریونیو افسران چوہدری محمد اشفاق،اسد علی،افتخار علی ،راجہ شاہد محمود،ٹھیکیدار بشارت حسین ،صوفی بشیر خان ،مسعود بھٹی ،چوہدری جمیل اختر ،ملک شیر محمد،افسر بھٹی ،الحاج غلام ظہیر ،عابد زاہدی،عاطف بٹ،مرزا ،مظفر اقبال بیگ،راجہ پرویز اختر ،ذین العابدین عباس،سردار محمد آصف ،قاضی سہیل افتخار،سید مداح حسین شاہ اور دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button