DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Police arrest five men for gambling at Kallar Syedan wagon stop

کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کر کے جوئے کی محفل الٹا دی

کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کر کے جوئے کی محفل الٹا دی۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں ویگن اڈا کے قریب تاش کے پتوں پر جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ جواریوں جن میں الفت حسین،نصیر حسین،زاہد محمود،محمد منیر اور عبدالرحمان جن کا تعلق دوبیرن کلاں اور منگلورہ سے بتایا جاتا ہے کو قابو کر کے داؤ پر لگی گیارہ ہزار روپے کی رقم،پانچ عدد موبائل فونز اور تاش کے 52 پتے قبضہ میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک صدر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن سبط الحسن شاہ اور جنرل سیکرٹری عبدالحلیم چوہدری ایڈووکیٹ کے حوالے کر دیا

Bar association Kallar Syedan donated one Lakh Rps 

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حسن رضا پاشا نے ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک صدر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن سبط الحسن شاہ اور جنرل سیکرٹری عبدالحلیم چوہدری ایڈووکیٹ کے حوالے کر دیا۔جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میڈم حفظہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ایک لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر صدر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن اور جنرل سیکرٹری نے صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button