DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Pick pockets target Ghulam Sarwar Khan political rally in Takht Parri, Dozen loose cash and phones

تخت پڑی میں وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی گیس غلام سرور خان اور ایم این اے صداقت علی عباسی کے جلسہ کے دوران جیب تراش گروہ نے 12 افراد کی جیبیں کاٹ کر لاکھوں روپے نقدی ،موبائیل ،کیمرے اور قیمتی دستاویزات چوری کر لیں

تھانہ روات کے علاقہ تخت پڑی میں وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی گیس غلام سرور خان اور ایم این اے صداقت علی عباسی کے جلسہ کے دوران جیب تراش گروہ نے 12 افراد کی جیبیں کاٹ کر لاکھوں روپے نقدی ،موبائیل ،کیمرے اور قیمتی دستاویزات چوری کر لیں ،سائلین کے تحریری درخواستوں کے باوجود ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز قریشی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے مقدمہ درج کرنے سے انکاری ،متاثرین کا شدید احتجاج وزیراعلیٰ پنجاب ،وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ایم این اے صداقت عباسی سے نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق مورخہ26 جنوری کو وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان اور ایم این اے صداقت علی عباسی نے یو سی تخت پڑی میں جلسہ عام منعقد کیا جہاں عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی تاہم اس دوران ایس ایچ او روات اعجاز قریشی اور پولیس نفری کی موجودگی میں ماہر جیب تراشوں نے جلسہ گاہ میں موجود 12 پی ٹی آئی کارکنوں محمد افضل ،مبشر رحمان ،صابر حسین ،عابد حسین ،طارق محمود ،ساجد محمود قریشی ،قیصر محمود ،محمد ریاست ،محمد طارق ،اسد رحمان ،ملک سعید ،محمد اعظم کی جیبوں سے نقدی مبلغ ایک لاکھ 12 ہزار روپے ،2 عدد موبائیل فون ،دو عدد کیمرے ،رجسٹریشن بک ،شناختی کارڈ ،و دیگر قیمتی دستاویزات چوری کر لیں مگر روات پولیس نے صرف ایک سائل کا مقدمہ درج کیا ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کا مؤقف ہے کہ چوری کا پرچہ درج کرنا ممکن نہیں البتہ گمشدگی کی رپٹ درج کر سکتا ہوں متاثرہ کارکنوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس اور مقدمات کے اندراج کی اپیل کی ہے ۔

Rawalpindi; Pick pockets targeted PTI public meeting in Takht Parri, where MNA Ghulam Sarwar Khan and MNA Sadaqat Ali Abbassi were addressing, Dozen of people lost cash and phones.

ڈکیتی کی کوشش کے بعدتھانہ روات کے راشی ٹرینی اے ایس آئی نے ایک اور واردات کے دوران ساتھی تھانیدار کے ہمراہ مقامی دکاندار اور اسکی فیملی کو یرغمال بنا کر سنگین مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکیاں

Rawat police accused of misusing their powers 

اختیارات کا پھر ناجائز استعمال ، ڈکیتی کی کوشش کے بعدتھانہ روات کے راشی ٹرینی اے ایس آئی نے ایک اور واردات کے دوران ساتھی تھانیدار کے ہمراہ مقامی دکاندار اور اسکی فیملی کو یرغمال بنا کر سنگین مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیکر 10 ہزار روپے رشوت بٹور لی ،رشوت وصولی کے بعد کسی قسم کی کاروائی سے بچنے کیلئے اصل کی بجائے غلط نام شو کر دیا ،پولیس کے ہاتھوں لٹنے والے متاثرین دونوں ٹرینی اے ایس آئی بلال اور بابر سجاد کی شناخت کے بعد سی پی او راولپنڈی کے پاس انصاف کیلئے پہنچ گئے تحقیقات کا حکم، عوام علاقہ کا کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فیز7 کے رہائشی دکاندار اظہر حسین نے سی پی او راولپنڈی عباس احسن کو انصاف کیلئے دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ روات کا ٹرینی اے ایس آئی بلال ساتھی ٹرینی بابر سجاد کے ہمراہ میری دکان میں داخل ہو گئے اور میرے بچے کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے دھمکی دی کہ ہمیں اطلاع ملی کہ آپ پتنگیں فروخت کر تے ہو آپ سب کو تھانہ روات لیکر ابھی جائیں گئے اور بھاری پتنگیں ڈال کر پرچہ دیں گئے ہم نے انھیں ہر قسم کی تسلی کرنے کو کہا مگر وہ بضد رہے اور کہا کہ 20 ہزار روپے رشوت دو ورنہ ہر صورت پرچہ دیں اور ہم سے مبلغ10 ہزار روپے رشوت بٹورنے کے بعد ہماری جان چھوڑی واضح رہے کہ مذکورہ ٹرینی اے ایس آئی بلال نامی پر قبل ازیں بھی گھناؤنے دھندوں میں ملوث ہونے منشیات فروشوں کی سرپرستی اور لوٹ مار جیسی سائلین کی بیشتر شکایات موجود ہیں مگر مقامی ایس ایچ او روات اور سرکل افسران کرپٹ اہلکار کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں ،

Show More

Related Articles

Back to top button