DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Free eye camp set up by Fallah Ummat welfare society in Dhok Chohan

فلاح اُمت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ،رفاہ انٹر نیشنل کے تعاون سے تیسرا بڑا فری میڈیکل کیمپ

فلاح اُمت ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ،رفاہ انٹر نیشنل کے تعاون سے تیسرا بڑا فری میڈیکل کیمپ ،فلاح اُمت ویلفیئر کمپلیکس ڈھو ک چوہان میں منعقد ہوا جس میں ملک کے معروف ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر شاہد عباس اور رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر حلیم (ماہر امراض جلد )اور ڈاکٹر سردار اُسامہ ظفر (میڈیکل آفیسر رفاہ انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد )نے 480مریضو ں کا مفت چیک اپ کیا اور انہیں مفت ادویات دیں۔اس کیمپ میں علاقہ بھر کے لوگوں نے مفت چیک اپ کروایا ۔یاد رہے فلاح اُمت ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک فری ڈسپنسری بھی کام کر رہی ہے جس میں مستحق مریضو ں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ بزرگ شہریوں کو بھی علاج کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کیمپ میں چوہدری یاسین،،چوہدری صاحبداد،چوہدری آصف نواز،راجہ شہزاد (کونسلر )،چوہدری امتیازنے خصوصی شرکت کی جبکہ کیمپ کے انعقاد میں سوسائٹی کے ممبران فضل حسین شاہ (جنرل سیکرٹری )،قیصر محمود قاضی (صدر )،راجہ زاہد الیاس ،ذاکر محمود چشتی ،احمد علی ذاکر ،محمد وحید، مر زا پرویز حسین ،قاضی جواد احمد ،صوبیدار انور قریشی نے بھی شرکت کی عوام کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس پر کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار قاضی قیصر محمود نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقع پر عوامی حلقوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے رفاہ انٹر نیشنل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی آواز پر یہاں پر فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں ان کی مدد کی

گوجرخان شہر ، ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ عدم توجہی کے باعث دیواریں گندگی سے اٹی ہوئی ہیں ٹونٹیاں ٹوٹی ہوئی

Filtration plant in housing scheme no 1 left in tatters and broken

گوجرخان شہر ، ہاؤسنگ اسکیم نمبر1میں واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ عدم توجہی کے باعث دیواریں گندگی سے اٹی ہوئی ہیں ٹونٹیاں ٹوٹی ہوئی ہیں عرصہ دراز سے فلٹر تبدیل نہ کئے گئے فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال نہ ہونے سے پینے کے صاف پانی کیلئے آنے والے شہریوں کو سخت مایوسی کا سامنا ہے ان شہریوں نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ پر پینے کے ساف پانی کی فراہمی میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران یقینی بنائیں اور فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال اور اس کی صفائی ستھرائی کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں تاکہ پینے کا صاف پانی شہری حاصل کر سکیں

Show More

Related Articles

Back to top button