DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; British Pakistani family planning to set up business in Pakistan robbed on arrival near Giga Mall

برطانیہ سے پاکستان بزنس کے لیے آنے والی فیملی کا ڈکیتی کے بعد پاکستان میں بزنس نہ کرنے کا فیصلہ

برطانیہ سے پاکستان بزنس کے لیے آنے والی فیملی نے ڈکیتی کے بعد پاکستان میں بزنس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نواحی گاؤں بھلاکھر کے چوہدری ظفیر نے یہاں بتایا کہ انہوں نے لندن میں اپنے دوستوں کے ہمراہ پاکستان میں کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا اور طے کیا گیا کہ میں فروزن فوڈز کے کاروبار کے لیے جائزہ لینے پاکستان جاؤں ۔مگر میرے بیٹے نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ جگہ نہیں مگر میں اپنے دوسرے بیٹے ارسلان کے ہمراہ پاکستان پہنچا نیو اسلام آباد ائر پورٹ سے بھلاکھر کلر سیداں آ رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پرگیگا مال کے سامنے دن دس بجے عقب سے آنے والی ایک کار نے روکا جس میں سوار مسلح ڈاکوؤں نے خود کو کسٹم حکام ظاہر کر کے ہم سے برطانوی کرنسی چھین لی اور فرار ہو گئے واقعہ کے ایک ہفتہ بعد بھی سہالہ پولیس ملزمان کو گرفتا رکرنے میں ناکام ہے اور ہم نے بھی

پاکستان میں بزنس کرنے کا پروگرام ترک کر دیاواقعی یہ ہمارے لیے محفوظ جگہ نہیں اگر سمندر پار پاکستانی اپنے ہی ملک میں لوٹ لیے جائیں تو اغیار سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کیوں کر آئیں گے ؟

Kallar Syedan; Ch Zafeer and his son Arsalan were planning to set up a frozen food business in Pakistan, The father and son pair from UK arrived at Islamabad airport and were travelling to their native village of Balakhar, when they were robbed on gun point on GT road near Giga Mall. Ch Zafeer said now we have decided to go back to UK and wont be setting up business as they do not feel safe.

کلرسیداں کے نجی پٹرول پمپ کے باتھ روم میں منیجر مردہ حالت میں پایا گیا

Petrol station manager found dead in petrol station bath room 

کلرسیداں کے نجی پٹرول پمپ کے باتھ روم میں منیجر مردہ حالت میں پایا گیا۔مرحوم دل کے عارضے میں مبتلاتھا جسے رات کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے آر آئی سی راولپنڈی ریفر کیا گیا تھا مگر مرحوم نے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ہسپتال جانے کی بجائے واپس اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا۔45 سالہ سیدتصور حسین شاہ کو صبح تین بجے کے قریب بائیں جانب درد کی تکلیف ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر نے معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور آر آئی سی راولپنڈی ریفر کر دیا مگر مرحوم راولپنڈی جانے کی بجائے دوبارہ ڈیوٹی پر چلا گیا اور صبح غسل کیلئے باتھ روم گیا اور اسی دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔اسے دوبارہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

کلرسیداں سپورٹس گراونڈ کے باہر قائم غیر قانونی سٹاپ ،اور شہرمیں موجود تمام غیر قانونی اڈوں کو ختم کرادیا

Traffic police remove illegal  stops outside Kallar sports ground

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی رورل سرکل صدر جنید محسن خان کی زیر نگرانی کلرسیداں ٹریفک پولیس کے انچارج عمران نواب خان نے اپنے بیٹ انچارج عنصر قریشی،عادل منیر،ماجد چوہدری،سجاد قریشی۔وقاص احمد اور اسد کے ہمراہ کلرسیداں سپورٹس گراونڈ کے باہر قائم غیر قانونی سٹاپ ،اور شہرمیں موجود تمام غیر قانونی اڈوں کو ختم کرادیا۔انہوں نے اڈہ مالکان کو ہدایت کی کہ کوئی بھی پی ایس وی گاڑی غیر قانونی سٹاپ پر گاڑی کھڑی کرکے سواریاں نہیں بٹھا سکتی،اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں میں لگے ناقص سی این جی سلنڈروں کا معائنہ بھی کیا۔دریں اثنا انہوں نے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی،کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹ73 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 26000روپے جرمانہ بھی کیا۔ کلرسیداں ٹریفک پولیس کے انچارج عمران نواب خان نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں وگرنی ان کے کلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب 15فروری بروز جمعہ مسجد ڈھوک مرزیاں بھلاکھر

Millad to be held in Dhok Mirzian, Balakhar on 15th Feb

میلاد النبی ﷺ کی ایک تقریب 15فروری بروز جمعہ مسجد ڈھوک مرزیاں بھلاکھر میں منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ محمد نواز چشتی ،قاری آفتاب چشتی، سبیل چشتی، نوید چشتی، حافظ وقاص ،محمد عمیر خطاب کریں گے ۔

گاؤں بھلہ کے صوفی محمد سلیمان کے بہنوئی عدالت حسین انتقال کر گئے

Adalat Hussain passed away in village Bhalla

گاؤں بھلہ کے صوفی محمد سلیمان کے بہنوئی عدالت حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ میں چیئر مین پرویز اختر قادری ، محمد زبیر کیانی ،شیخ ساجد الرحمان، محمد اعجاز بٹ، راجہ ظفر محمود، راجہ طارق محمود، راجہ پرویز اختر منہاس، راجہ ناصر منہاس، صوبیدار غلام ربانی، الحاج اسلم بانی، مسعود احمد بھٹی،ماسٹر محمد ظہیر، راجہ زین، شاہد اکبر گجر، شاہد سلیم، سردار صلاح الدین ، راجہ اختر پپا ،خضر خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

سابق چیئر مین یونین کونسل منیاندہ راجہ محمد اسلم نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Ex Chairman UC Manianda Raja M Aslam passed away

سابق چیئر مین یونین کونسل منیاندہ راجہ محمد اسلم نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ نماز کے لیے وضو کر رہے تھے کہ فرشتہ اجل آ پہنچا،انہیں دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی ایڈووکیٹ، چیئر مین چوہدری صداقت حسین،راجہ ربنواز خان ، میجر محمد شبیر ، حاجی عبدالمالک ، عابد حسین، ماسٹر محمد طارق اور دیگر نے شرکت کی ۔

تعزیت

سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر ،شیخ ساجد الرحمان، چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، چیئر مین محمد زبیر کیانی، محمد اسلم بانی، حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے گاؤں بھٹھی جا کر چوہدری ہمایوں فاروق کی وفات پر فاتحہ خوانی کر تے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. It’s nothing new , getting robbed in Pakistan, most of the time people get robbed by Pakistani police , all gov’t departments are corrupt .
    Good job they have come back alive, nothing will change, its totally failed in every sense.

Back to top button