AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Kashmir solidarity day being observed in Azad Kashmir, Pothwar region and rest of the country

سب ڈوثرن ڈڈیال میں آج 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے دفتر ایس ڈیم ڈڈیال میں اظہار یکجہتی کی ایک ریلی دفتر اے سی سے نکالی گی

سب ڈوثرن ڈڈیال میں آج 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے دفتر ایس ڈیم ڈڈیال چوہدری اقبال حسین کی قیادت میں اظہار یکجہتی کی ایک ریلی دفتر اے سی سے نکالی گی ریلی میں تحصیلدار مال عماد بشیر نائب تحصیلدار راجہ زبیر خان ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال چوہدری شہزاد ایم ایس ڈڈیال سردار منظور حسین کے علاوہ ڈڈیال سب ڈوثرن سے مختلف تنظیمن اور مقامی سوسائٹی کے لوگوں کے علاوہ انجمن تاجران ڈڈیال پائلٹ ہائی سکول ڈڈیال کے صدر معلم ماسٹر محمود خان ،طلباڈگری کالج بوائے کے پرنسپل پروفسیر منیر بزمی وکلابرادری کے صدر چوہدری صابر حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری لیاقت علی ایڈووکیٹ ،صحافیوں کی قیادت صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق،تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے صدر چوہدری شاہد گجر ،انجمن تاجران کے صدر انوار لطیف ڈار ،مسلم لیگ ڈڈیال کے مرکزی راہنما صوفی جاوید اقبال نے کہا مسلم لیگ کی قیادت بھی وطن عریز کی آزادی کیلئے اپنا تنا من حاضر ہے انہوں نے کہا صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیریوں کی جان مال کے تحفظ کیلئے خود لائن میں جاکر اپنے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اس موقع پر خطاب کیا پاکستان سے آئے ہو ئے کشمیری صحافیوں اکرام قریشی اور سوسائٹی کلرسیدان کے نمائندہ گان پرویزقادری ،پی ٹی آئی کلرسیدان کے صدر چوہدری ظہیر سلطان ڈڈیال کے ایڈمنسٹر چوہدری ساجد نذیر ،سید زبیر حسین ،راجہ سفیر آف کلرسیدان جبکہ ڈڈیال سے راجہ آزاد خان ،ارشد محمود خان ،قاری حفیظ الرحمن،اصغرچغتائی ،ڈپٹی دائریکٹر راجہ بشارت ،مشتاق چغتائی ،ملک عنصرصدیق ،ظہیر سپر و،عمان بٹ نے بھی خطاب کیا یوم یکجہتی کی تقریب جو دھان گلی پاکستان آزاد کشمیر کے سنگھم میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی کا مظاہر ہ کیا اور کہا کشمیر یوں کی جدوجہداازادی کشمیر کی خاطر پاکستان نے دوجنگیں لڑی ہیں مقررین میں پاکستان سنےئر آفیسر راجہ صغیر خان آزاد کشمیر کی طرف سے ایس ڈی ایم ڈڈیال نے پل دنگلی کیدرمیان ایک دوسرے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے گل دستے وصول کئے اس موقع پر دونوں آفسران نے کہا پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ہر دکھ درمیں شامل ہیں جبکہ آزاد کشمیر سے نمبردار آزاد خان ،طیب انصاری ،پاکستان پیپلزپارٹی ڈڈیال الطاف ارشد سٹی صدر عابد یاسین ،محمد عثمان،اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی 

Dadyal, AJK; Kashmir solidarity day was observed in sub division Dadyal, A procession was taken out SDM office under the guidance of Ch Iqbal Hussain.

Kashmir Solidarity Day is being observed today to express whole hearted support of the Pakistani nation to just struggle of Kashmiri people for their inalienable right to self-determination under UN resolutions.

One minute silence was observed at 10.00 am to pay homage to the martyrs of the liberation struggle of Occupied Kashmir.

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف )کے انچارج صدرمعلم چودھری خورشیداحمدنے کہاہے کہ آج اہل پاکستان اہل کشمیراورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری یوم یک جہتی کشمیرمنارہے ہیں

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف )کے انچارج صدرمعلم چودھری خورشیداحمدنے کہاہے کہ آج اہل پاکستان اہل کشمیراورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری یوم یک جہتی کشمیرمنارہے ہیں5فروری کادن ایک یادگارحیثیت رکھتاہے ہرسال اہل پاکستان 5فروی کوکویوم اظہار یک جہتی کشمیرکے طورپرمناتے ہیں اس صدقہ جاریہ کی ابتداء قاضی حسین احمدمرحوم نے پانچ فروری 1990ء کوکی تھی یہ دن منانے کامقصدیہ تھاکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاجائے کہ کشمیرغلام ہے کشمیربھارت کاحصہ نہیں بھارت قابض اورغاصب ہے کشمیریوں پرظلم وبربریت کررہاہے ظلم وستم اورطاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے آج اہل پاکستان یوم یک جہتی کشمیرکے موقع پراس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیریو ں کے ساتھ ہے 5فروری 1990ء کوقاضی حسین احمدمرحوم کی کال پراہل کشمیر کے ساتھ اظہاریک جہتی کرنے مقصدپوری دنیاکوبھارت کے اسلام عالم اسلام پاکستان اوراہل کشمیرکے خلاف ناپاک عزائم سے آگاہ کرناتھاکشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری تحریک آزادی کشمیرکی بھرپورحمایت کرناتھاپائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ہی ضروری ہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوجاتاعالمی امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے عالمی ضمیرمردہ ہوچکاہے جومسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اپناکردار ادانہیں کررہااقوام متحدہ کی کمزور پالیسی اورانسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں کادوغلے معیارکی وجہ سے مسئلہ کشمیرابھی تک حل نہیں ہوسکااقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدنہیں ہوا جس سے ظاہرہوتاہے کہ عالمی ضمیرمردہ ہے جسے کشمیریوں پرہونے والے مظالم نظرنہیںآتے کشمیری مظلوم محکوم ہیں کسی بڑی طاقت کویہ ظلم ظلم محسوس نہیں ہوتاآج اہل پاکستان اہل کشمیراس عالمی بے حسی پراحتجاج کررہے ہیں ان نام نہاد عالمی حقو ق کے علمبرداروں کے اصل چہرے کوبے نقاب بھی کررہے ہیں جہنوں نے مسئلہ کشمیرپرکوئی توجہ نہیں دی انہوں نے ان خیالات کااظہارصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں بزم ادب کے زیراہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت صدرتقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے راجہ محمدافسراللہ دتہ بسمل ارشدمحمود حاجی چودھری محمدیاسین انچارج بزم ادب راجہ آفتاب کیانی پی ای ٹی محمدعمرمحمدآصف قاری محمداسرار الحق محمدمجیدقاضی خالدمحمود تبارک حسین مدرسین نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھرمیں ہونے والی تقریبات سے مظلوم کشمیر یوں کوحوصلہ ملے گااوردنیاکوایک مضبوط پیغام جائے گاکہ کشمیری تنہانہیں ہیں بلکہ پاکستان اورکشمیرکابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے پوری ملت اسلامیہ ان کی پشت پر کھڑی ہے بھارت نے ہرحربہ اختیار کیاہرظلم کیامگرکشمیریوں کے جذبہ حریت کوسرد نہ کرسکامقبوضہ کی آزادی تک آزادی کی جدوجہدجاری رہے گی شہداء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی جنت کسی کافرکوملی ہے نہ ملے گی 5 فروری کی تاریخی دن کشمیری عوام کویہ پیغام ملناچاہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیرمیں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان اورآزادکشمیر اوردنیابھرمیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری عوام ہرمشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں حق خوداراد یت کشمیریوں کاحق ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرانے میں ناکام ہے پورے ملک میں 1990ء سے 5 فروری جس کاآغاز قاضی حسین احمدنے کیاتھاقومی جوش وجذبے سے منایاجاتاہے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہدجاری ہے اورکشمیریو ں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کوکسی صورت قبول نہیں کیایہ کشمیریوں کی کی قربانیوں کاثمرہے کہ آج مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے پوری دنیامیں آوازیں بلندہورہی ہیں جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجودرہے گی جنوبی ایشیامیں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا

   

Show More

Related Articles

Back to top button