DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Kashmir solidarity day observed at Dhuangalli bridge

یوم یکجہتی کشمیر،دھان گلی پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر،ایک ہی نعرہ ،کشمیر بنے گا پاکستان

دھان گلی ،کلر سیداں،ڈڈیال آزاد کشمیر،یاران جہاں کہتے ہیں کہ کشمیر ہے جنت،جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی یوتھ ونگ سر صوبہ شاہ کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا،ڈڈیال آزاد کشمیر سے اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں بڑی ریلی پل تک نکالی گئی،شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان ،آزاد کشمیر کے جھنڈے،بینرز،پلے کارڈ اٹھا رکے تھے،جن پر مقبوضہ وادی کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کلمات درج تھے،دونوں اطراف کے شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں ،نوجوانوں ،بزرگوں ،بچوں کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ ہم ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہیں،انشاء اللہ اب وہ دن دور نہیں ،جب مقبوضہ نہیں بلکہ آزاد کشمیر ہو گا،ہندوستان گزشتہ سات دہائیوں سے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے رہا ہے،لیکن جذبہ حریت میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے،تحصیل کلر سیداں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بھر پور شرکت کی،تحریک انصاف کی قیادت اس ایونٹ میں قوت کا مظاہرہ نہ کر سکی،مسلم لیگی رہنما و ممبر سنسر بورڈ محمد ظریف راجا،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ظہیر سلطان،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،حبیب الرحمن قریشی،راجہ گلستان خان،راجہ شکیل کیانی یو کے،تنویر شیرازی،چےئرمین یو سی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،نائب تحصیلدار کلر سیداں،پٹواری چوہدری عبد القدوس،جنرل کونسلر محمد گلفراز بٹ ،ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سمیت بزرگوں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی،اسسٹنٹ کشنر ڈڈیال آزاد کشمیر سمیت ڈڈیال کی انتطامیہ اور تمام پارٹیز کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی، سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ، کشمیر بنے گا پاکستان،مکمل ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔

Kallar Syedan; Kashmir solidarity day observed at Dhuangalli bridge; For more please watch video below..

سفید پوش طبقہ کے لئے منڈی کلر سیداں کسی نعمت سے کم نہیں

Kallar Syedan Mandi

کلر سیداں منڈی کا شمار پاکستان کی ہفتہ وار اور چند منڈیوں میں ہوتا ہے جہاں آل ان ون یعنی مال مویشی ،سبری فروٹ،ہر قسم کے پرندے،گرم ملبوسات،خشک میوہ جات،مچھلی،الیکڑونکس ،شوز اور بہت کچھ،اور سب سے بڑی بات کہ یہاں سارا سال تمام اشیاء ارزاں نرخ پر دستیاب ہوتی ہیں،منڈی کلر سیداں پوٹھوار نیوز کے سنگ۔

Show More

Related Articles

Back to top button