DailyNewsKallar Syedan

Sir sooba shah; Failed attempt to steal electricity transformer in Shah khaki area

شاہ خاکی میں بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش،آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ نا معلوم ملزمان نے شاہ خاکی میں نصب ٹرانسفارمر کو کھمبے سے اتار کر زمین پر رکھا تاہم وہ اسے ہمراہ لے جانے میں ناکام رہے اس دوران ٹرانسفارمر کا تیل بھی بہہ نکلا۔

شاہ خاکی میں بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش،آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ نا معلوم ملزمان نے شاہ خاکی میں نصب ٹرانسفارمر کو کھمبے سے اتار کر زمین پر رکھا تاہم وہ اسے ہمراہ لے جانے میں ناکام رہے اس دوران ٹرانسفارمر کا تیل بھی بہہ نکلا۔

کلر سیداں اور گردونواح میں گزشتہ تین ماہ سے جاری سوئی گیس کا بحران حل نہ ہو سکا

Sui Gas supply problem not resolved in Kallar region for past 3 months

کلر سیداں اور گردونواح میں گزشتہ تین ماہ سے جاری سوئی گیس کا بحران حل نہ ہو سکا۔گیس کی عدم فراہمی کے باوجود صارفین سے ماہانہ بھاری بھر کم بلوں کی وصولی جاری ہے ۔سارا دن سوئی گیس بند رہتی ہے بعض علاقوں میں رات گیارہ بجے سے صبح چار بجے تک کم پریشر کے ساتھ گیس دستیاب ہوتی ہے جس سے گھریلو صارفین کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے اور وہ اپنے گھروں میں ایل پی جی سیلنڈر اور سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہیں ۔ادھر کلر سیداں سے ایک وفد نے چند ایام قبل اسلام آباد میں جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس سے ملاقات کی وفد میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،حافظ سہیل اشرف، عاطف اعجاز بٹ شامل تھے وفد نے جی ایم کو کلر سیداں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیاتو انہوں نے ایک انجنیر کو جائزہ لینے کے لیے کلر سیداں بھیجا جس نے تجویز پیش کی کہ کلر سیداں میں گیس کی فراہمی کے لیے ایس ایم ایس کی تنصیب ضروری ہے جس پر کروڑوں کی لاگت آئے گی ۔جس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ فوری طور پر کلر سیداں میں سوئی گیس کا بحران ختم ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ۔

موسم سرما کی حالیہ بارشوں سے کلر سیداں کی متعدد سڑکوں پر گڑھے نمودار ہو گئے

Kallar Syedan bad state of road work comes visible in current winter rainfall

موسم سرما کی حالیہ بارشوں سے کلر سیداں کی متعدد سڑکوں پر گڑھے نمودار ہو گئے آٹھ نو برس قبل معیاری تعمیر ہونے والی روات کلر سیداں دورویہ سڑک پر بھی گڑھے سامنے آ گئے جو ٹریفک میں آمدورفت کے لیے مشکلات کا موجب بن رہے ہیں ۔کلر بیول روڈ پر منگلورہ کے قریب سڑک مکمل طور پر کھنڈرات میں بدل چکی ہے اسی طرح کلر سیداں سے دھانگلی سڑک آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے ۔جا بجا گڑھو ں میں کھڑا پانی حادثا ت کا موجب بن رہا ہے اور چوبیس کلو میٹر کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہو رہا ہے ۔جس سے آزاد کشمیر سے راولپنڈی اسلام آباد آنے جانے والے مسافرو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت اس بین الصوبائی شاہراہ کی تعمیر نہیں کرنا چاہتی تو اسے فوری مرمت کر کے ٹریفک کے قابل بنا دیا جائے ۔

کلر سیداں کے چوہدری امیر افضل کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Sister of Ch Ameer Afzal passed away in Kallar Syedan

کلر سیداں کے چوہدری امیر افضل کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود خان ، ارکان بلدیہ عاطف اعجاز بٹ، حاجی محمد اسحاق ، صوفی ضابر حسین کے علاوہ راجہ شاہد بھکڑال، مسعود بھٹی،سیٹھ عبدالرؤف ،سردار صلاح الدین احمد، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، حاجی ریاست حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔

دبئی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ستائیس سالہ نوجوان ارسلان شانی بٹ کو بعد نماز جمعہ ڈھوک کنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Namaz e janaza of Arsalan Shani Butt held in village Kund

دبئی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ستائیس سالہ نوجوان ارسلان شانی بٹ کو بعد نماز جمعہ ڈھوک کنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں محمد اعجاز بٹ ،عاطف اعجاز، ارشد بٹ، نصیر اختر بھٹی، عابد حسین زاہدی ، شیخ ندیم احمد، چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button