DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Death anniversary of journalist Late Khaleeq Ahmed Raja observed in Maira Sangal

عروف صحافی اور بلدیہ کلر سیداں کے رکن خلیق احمد راجہ(مرحوم) کی پہلی برسی کی تقریب انکی رہائش گاہ مہیرہ سنگال میں منعقد ہو ئی

معروف صحافی اور بلدیہ کلر سیداں کے رکن خلیق احمد راجہ(مرحوم) کی پہلی برسی کی تقریب انکی رہائش گاہ مہیرہ سنگال میں منعقد ہو ئی۔تقریب سے خصوصی خطاب کر تے ہو ئے معروف عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی نے کہااسلام میں اخلاقیات نہایت اہم ہے۔ اسلام خلق خدا سے بھلائی کا درس دیتا ہے۔ انسان مر جاتا ہے لیکن اس کا اخلاق ہمیشہ زند ہ رہتا ہے۔ انھوں نے خلیق احمد راجہ کی سماجی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان کا اخلاق اور معاشرے کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔معروف نعت خواں عقیل وارثی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد ظریف راجا، چیرمین میو نسپل کمیٹی شیخ عبدالقدوس، وائس چیرمین چوہدری محمد ضیارب،ممبر میونسپل کمیٹی راجہ ظفر محمود، جنید بھٹی، شیخ ندیم، وحید جنجوعہ، حسن سرائیکی ، انوار الحق راجہ، ملک یاسر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ آخر میں مولانا محمد اقبال قریشی نے مرحوم کی نخشش کے لیے خصوصی دعاکی۔

Kallar Syedan; Death anniversary of journalist Late Khaleeq Ahmed Raja observed in Maira Sangal; Khaleeq Ahmed Raja ex Chief Editor pothwar.com passed away 1st Feb last year. All readers and staff at pothwar.com pray for him and well being of his children.

Show More

Related Articles

Back to top button