DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi visits village Thoa Khalsa to discuss current issues in the union council

راجہ شاہد علی جنجوعہ کی دعوت پر صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کا دورہ تھوہا خالصہ

صدر  پی ٹی آئی یوسی مٹور راجہ شاہد علی جنجوعہ کی دعوت پر صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کا دورہ تھوہا خالصہ۔ علاقے کو مثالی بنانے کا عزم ۔پی ٹی آئی عوام کے تمام مسائل حل کر ے گئی علاقے کے تمام مسائل کو احسن طریقے سے حل کر یں گے اور جو ایڈوائز کمیٹیاں بنائی گئی ہیں وہ عوام کی احسانی کے لیے ہیں تاکہ عوام محکموں کے چکر لگانے کے بجائے اپنے ان ممبر ان تک شکائت پہنچاہیں اور وہ ہم کو بتاہیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کوکم کیا جا سکے کوئی بھی کارکن کسی قسم کی مایوسی کا شکار نہ ہو ہم کو حلقے کی عوام نے منتخب کیا ہے اور ہم مخلصانہ انداز میں مسائل کو تر جہی بنیادوں پر حل کر نے کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی حلقہ اے اے ستاون صداقت علی عباسی نے نوجوا ن سیاسی وسماجی شخصیت صدر یوسی مٹور راجہ شاہد علی جنجوعہ کی دعوت پرتھوہا خالصہ کے مقام پر معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء راجہ طارق محمو د مر تضیٰ ، حاجی راجہ غلام نبی ،راجہ مشتاق ، راجہ سلطان پر ویز ،راجہ کامران ، راجہ ہارون ، راجہ جاوید گھٹا،راجہ وسیم ،راجہ نعیم اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے ۔

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi visited village Thoa Khalsa on the request President PTI, UC Matore, Raja Shahid Ali Janjua, to discuss current issues in the union council.

سی پی او روالپنڈی احسن عباس کی خصوصی ہدائت پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار

Kahuta police arrest two drug dealers 

سی پی او روالپنڈی احسن عباس کی خصوصی ہدائت پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار ۔شراب اور اسلحہ قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ۔تفصیل کے مطابق سی پی او روالپنڈی کی خصوصی ہدائت پر اے ایس پی سعود خان کی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار نے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کھلو ل کے مقام پر ایک پولٹری فارم پر چھاپہ مار دو ملزمان فیصل اور ثمر کو گرفتا ر کر لیا اور ان کے قبضے سے دیسی اور والائتی شراب کی بوتلیں اور دو عدد رائفلز بھی قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر صحافی ملک شاہد محمود اعوان اور پٹواری راجہ عبرت اقبال کی طرف سے مبارکباد

Raja Sagheer Ahmed congratulated on his new post 

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر صحافی ملک شاہد محمود اعوان اور پٹواری راجہ عبرت اقبال کی طرف سے مبارکباد ۔ گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے معروف صحافی ملک شاہد محمود اعوان ، محکمہ مال کے پٹواری راجہ عبرت اقبال ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال نے ان کے آفس باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں جا کر MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور کو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات مقرر ہونے دلی مبارکباد پیش کی ۔راجہ صغیر احمد نے ان کا شکر یہ ادا کیا ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شمس توحید عباسی اور قمر عباسی کے تایاکرنل یونس(ستارہ جرائت) کی وفات پر فاتحہ خوانی

Condolences paid on death of Col Younis 

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شمس توحید عباسی اور قمر عباسی کے تایاکرنل یونس(ستارہ جرائت) کی وفات پر فاتحہ خوانی ۔کہوٹہ کی ممتاز سماجی شخصیات شمس توحید عباسی اور ٹھکیدار قمر عباسی کے تایاکرنل یونس(ستارہ جرائت) گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے ان کی وفات پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی ،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، راشدمبارک عباسی ، ذوالفقار علی ستی ، طاہر اسعاعیل عباسی ،فنانس سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button