DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Patrol officers given promotion at function held at Motorway police Islamabad licencesing authority

افسران محنت اور لگن سے کام کر کے ادارے کا نام مزید روشن کریں ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر زبیر ہاشمی

اسسٹنٹ پٹرول آفیسر سے پٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پیجز لگانے کی تقریب موٹروے پولیس اسلام آباد لائسنسنگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی 
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد زبیر ہاشمی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سفارشات کی روشنی میں ہیڈکواٹر زون کے 32 اسسٹنٹ پٹرول آفیسر کو پٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی اور بیجز لگائے گئے جس کی باقاعدہ منظوری انسپکٹر جنرل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے دی ۔ترقی پانے والوں میں دو پولیس خواتین آفیسر بھی شامل ہیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی جرنل انسپکٹر ہیڈکواٹر محمد زبیر ہاشمی اور ایس ایس پی موٹر وے اینڈ ہائی ویز پولیس جمیل احمد ہاشمی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر اور موٹروے زبیر ہاشمی نے افسران کی محنتوں کو سراہا اور افسران کو کہا کے محنتاور لگن سے کام کر کے ادارے کا نام اور روشن کریں ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button