DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Dubai / Kallar Syedan; Arsalan Shani Butt of village Kund killed in a fatal accident in Dubai

کلر سیداں کا 27سالہ نوجوان دبئی میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کلر سیداں کا 27سالہ نوجوان دبئی میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا،نماز جنازہ آج دن تین بجے گوجرخان روڈ پر واقع کنڈ میں ادا کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق مشتاق بٹ کا 27سالہ بیٹا ارسلان شانی بٹ گزشتہ چار برس سے دبئی کی ایک کمپنی میں ڈرائیور کے فرائض سر انجام دے رہا تھا گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق ٹرک چلا رہا تھا کہ نیند کی وجہ سے اس کی آنکھ لگ گئی اور ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس سے وہ زخمی ہو کر چل بسا، نماز جنازہ آج دن تین بجے گاؤں کنڈ میں ادا کی جائے گی ۔

Kallar Syedan; Arsalan Shani Butt, 20, son of Mushtaq Butt of village Kund has been killed in a fatal accident in Dubai, According to reports Arsalan fell asleep while driving as cause of the accident. Namaz e janaza was held in village Kund with large number of people.

کلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ جمعرات کے روز گھنٹوں بند رہی ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی

Severe traffic jam caused at Dhuangalli Dadyal road due to truck overturning 

کلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ جمعرات کے روز گھنٹوں بند رہی ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس خاموش تماشائی کا کردا ر ادا کرتی رہی شام کے وقت کلر سیداں سٹی ٹریفک پولیس نے سر صوبہ شاہ جا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھلوایا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش سے سڑک پر پھسلن ہو گئی جس کی وجہ سے راولپنڈی سے ڈڈیال تیل لے جانے والا آئیل ٹینکر سر صوبہ شاہ کے قریب سڑک سے پھسل کر نالی میں دھنس گیا جس کی وجہ سے کلر سیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ دن گیارہ بجے ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ۔اس دوران دونوں اطراف سے آنے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مگر وہاں موجود پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے سڑک کو آمدورفت کے قابل بنانے کی بجائے چپ سادھ لی اور اس دوران دونوں اطراف سے گاڑیوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔شام تین بجے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے انچار ج عمرا ن خان کو صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے ناصر سعید، بلال بٹ، اسد اکرم کو موقع پر روانہ کیا جن کی کوششوں سے شام ساڑھے چار بجے ٹرک کو دوسری جانب منتقل کر کے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی ۔مقامی حلقوں نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کی کارکردگی کو انتہائی غیر معیاری قرار دیا ہے ۔

انجنیر قمر الاسلام راجہ اور دیگر گرفتار افراد کی رہائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ نیب کی تمام کاروائیاں صرف مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر مبنی ہیں

Engineer Qamar Ul Islam Raja being released is prove that this was revenge politics 

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما جاسم کنول راہی نے کہا ہے کہ انجنیر قمر الاسلام راجہ اور دیگر گرفتار افراد کی رہائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ نیب کی تمام کاروائیاں صرف مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر مبنی ہیں ۔صاف پانی کیس میں نیب گرفتار افراد پر کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی جس کی بدولت گرفتار نو افراد کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ کلر سیداں میں انجنیر قمر الاسلام راجہ کی ضمانت کی منظوری کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کارکنوں کو مٹھائی کھلا ئی گئی ۔جاسم کنول راہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے والوں کو ناکامی کے سواکچھ حاصل نہ ہو گا۔مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد نے کہا کہ انجنیر قمر اسلام راجہ کو نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی گئی اور قمر الاسلام راجہ کو گزشتہ برس اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایک دن قبل ان کی حلقہ این اے 59پی پی 10میں مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزدگی کا اعلان کیا گیا۔تقریب سے شیخ حسن سرائیکی ،ارسلان قریشی، شیخ توقیر احمد،ملک اکمل اسحاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مبارکباد

یوسی کنوہا سے نمبر دار اسد عزیز،کونسلر گلفراز بٹ نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور عمران خان کا شکریہ ادا کیاگیا۔

تعزیت

بلدیہ کلر سیداں کے ارکان راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین کے علاوہ مسعود بھٹی نے چوآخالصہ جا کر چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ سے ملاقات کی اور ان کی خوشدامن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button