DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Dr. Zobia Abid, talented student resident of Kahuta Chani Awan honured

کہوٹہ چھنی اعوان کی رہائشی ہونہار طالبہ ڈاکٹر زوبیہ عابد کا اعزاز

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی 2024)
کہوٹہ چھنی اعوان کی رہائشی ہونہار طالبہ ڈاکٹر زوبیہ عابد کا اعزاز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ حاجی ملک عبدالغفور (مرحوم)کی بہو اور ملک عبدالغفار کی اہلیہ سکالر ڈاکٹر زوبیہ عابد نے NUST یونیورسٹی اسلام آباد سکول آف میٹریل اینڈ کیمیکل انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔ ڈاکٹر زوبیہ عابد کا تحقیقی کام پانی کی صفائی کے عمل پر تھا جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں ایک اہم مسئلہ ہے، اس تحقیقی کام کا پاکستان، کینیڈا اور چین کے پروفیسرز نے جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر زوبیہ عابد اور انکے اہل خانہ کوعزیز واقارب کی جانب سے دلی مبارکباد دی گئی اور مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 9 May 2024)
Honorable Dr. Zubia Abid, a resident of Kahuta Chani Awan, has completed her PhD from National University of Sciences and Technology (NUST), Islamabad, daughter-in-law of Ameer Jamaat-e-Islami Tehsil Kahuta Haji Malik Abdul Ghafoor (late) and wife of Malik Abdul Ghafoor, a scholar. Dr. Zubia Abid completed her PhD degree from NUST University Islamabad School of Materials and Chemical Engineering. Dr. Zubia Abid’s research work was on the process of water purification, which is an important issue not only in Pakistan but worldwide, this research work was reviewed by professors from Pakistan, Canada and China. On this occasion, Dr. Zubia Abid and her staff were congratulated by relatives and wished for the future.

حاجی راجہ ریاست علی کیانی کاپیر عماد الدین نقشبندی نیریاں شریف کے ہمراہ دربار عالیہ پیر سخی مغاث معصوم ؒکے مزار اقدس پر حاضری

Haji Raja Rashtat Ali Kayani along with Pir of Niryan Sharif attended Darbar Aliya Pir Sakhi Masoom.

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی 2024)
بزرگ مذہبی و سماجی شخصیت حاجی راجہ ریاست علی کیانی کاپیر عماد الدین نقشبندی نیریاں شریف کے ہمراہ دربار عالیہ پیر سخی مغاث معصوم ؒکے مزار اقدس پر حاضری، ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاہیں،اس موقع پر حاجی راجہ ریاست کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے روشن مینار ہوتے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اولیائے اللہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے‘ ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ‘ اس کا رسول اور آل بیعت ہے‘ صوفیائے اکرام نے پوری زندگی اللہ اور درود مصطفیٰ ﷺکی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے۔ حاجی راجہ ریاست کیانی کے ہمراہ معروف مذہبی شخصیت پیر عماد الدین نقشبندی،گدی نشین دربار عالیہ ساہیں پرویز،شفیق جی ایم کیانی،راجہ یاسر علی کیانی بھی ہمراہ موجود تھے۔

معروف سیاسی شخصیت حوالدار سعید کھٹڑ عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے

The well-known political figure Havaldar Saeed Khattar returns home after performing Umrah

مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی 2024)
معروف سیاسی شخصیت حوالدار سعید کھٹڑ عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے، بزرگ صحافی چوہدری الفت آف سہوٹ کلیال اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے گھر جا کر مبارکباد پیش کی،حوالدار سعید کھٹڑاہر پورٹ کو ان کے دوستوں، عزیز و اقارب ا ن کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو ان کی رہائش گاہ پر لگایا گیا،جہاں ان سے ملاقات و مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا گذشتہ رو زکلر سیداں کے بزرگ صحافی چوہدری الفت آف سہوٹ کلیال اور کہوٹہ کے معروف صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ا ن سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی حوالدار سعید کھٹڑنے ان کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں اس موقع پرحوالدار سعید کھٹڑ نے کہا کہ جو سکون اللہ پاک ان کے مقدس مقامات پر ہے وہ اور کہیں بھی میسر نہیں ہے ہر وقت اللہ پاک کی رحمتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے، روضہ رسول ﷺ پر جب نظر پڑھتی ہے تو دل خوشی سے حلق کو آجا تا ہے اور جب مکے اور مدینے پاک سے واپسی ہوتی ہے تو پھر دل کی جو کفیت ہوتی ہے وہ الفاظوں میں بتائی نہیں جاتی،جوں جوں یہ مقدس مقامات آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو آنکھوں سے ساون کی برسات شروع ہوجا تی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button