DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: One person killed over land dispute in Pangala village of Union Council Mator

یونین کونسل مٹور کے گاؤں پنگالہ میں زمین کے تنازعے پر ایک شخص قتل

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،8مئی2024)— تھانہ کہوٹہ کے علاقے یو سی مٹور میں قتل کی لرزا خیز واردات۔یونین کونسل مٹور کے گاؤں پنگالہ میں زمین کے تنازعے پر ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں قتل کی لرزہ خیز واردات مٹور کے گاوٗپنگالہ میں زمین کے تنازعے پر ایک شخص قتل پولیس تھانہ کہوٹہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکرفوری ٹی ایچ کیو ہسپتالمنتقل کیا گیا۔ جبکہ پولیس مصروف تفتیش۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 8th May 2024)— Shocking incident of murder in UC Mator area of Kahota police station. One person was killed over a land dispute in Pangala village. While the police are busy investigating the incident.

ہولاڑ پل پر کام کرتے ہوئے ایک نوجوان ورکر پل سے نیچے گر گیا

Worker falls from Olar bridge and dies

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،8مئی2024)— ہولاڑ پل پر کام کرتے ہوئے ایک نوجوان ورکر پل سے نیچے گر گیا۔کیبل کو پکڑنے کی کوشش میں کیبل کا وزن زیادہ ہونے سے بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے نیچے گر کر اللہ کو پیارا ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ہو لاڑ پل پر کام کرتے ہو ئے نوجوان ورکر ثاقب سعید ولد سعید احمد ساکن جیوڑہ کہوٹہ کیبل کی تار پکڑتے ہو ئے پل سے نیچے گر گیا پل پر کیبل کی بچھائی کا کام جاری تھا۔ کیبل کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نوجوان سنبھل نہ سکااور پل سے نیچے جا گر ا جہاں موقع پر ہی نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ نماز جنازہ اسکے آبائی گاوں جیوڑہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی،مذہبی شخصیات معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 پولیس کے ساتھ منشیات و جرائم کے خاتمے کے لیئے مکمل تعاون فراہم کریں

Public asked to Provide full cooperation with the police for the eradication of drugs and crimes

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،8مئی2024)— ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او عزیز اسلم نیازی کی زیر کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کی روک تھام، نقصانات شعور و آگاہی اور منشیات سے متاثرہ اشخاص کے علاج و بحالی کے حوالے سے پولیس پبلک کمیٹی برائے انسداد منشیات کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلا س سے ایس ڈی پی اوکہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیازی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، انجمن تاجران کہوٹہ کے راجہ خورشید عالم، صدر پوٹھو ہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، ممبران امن کمیٹی پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی، مولانا عثمان عثمانی، مولانا ہاشم ظہور نقیبی اور دیگر میڈیا نمائندگان علماء کرام،تاجران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوکہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیازی نے کہا کہ عوامی تعاون سے منشیات فروشی کا خاتمہ کریں گے۔ پولیس پبلک کمیٹی برائے انسداد منشیات میں کہوٹہ کے شہریوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کر کے تعلیمی اداروں اور مساجد کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آگاہی کے لیئے سیمینارز اور تقریبات منعقد کرکے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری تعاون کریں اور منشیات کے حوالے سے تھانہ کہوٹہ میں اطلاع کریں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اس موقع پر شرکاء اجلاس نے تھانہ کہوٹہ کے ایس ڈی پی اوکہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیازی کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ منشیات و جرائم کے خاتمے کے لیئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

سابق ممبر اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقاتیں

Former Member of Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan visited the constituency, met with voters, supporters, activists and workers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2024)
سابق ممبر اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقاتیں،مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورے میں ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقاتیں کیں اورمختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی انہوں نے کہوٹہ کے معروف معالج ڈاکٹر محمد علیم سے ان کے کلینک میں جا کر ان سے ملاقات کی ان کے بیٹے کی پرموشن پر دلی مبارکباد پیش کی،سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، نے یوسی لہڑی سالگراں کے مقام پر چوہدری مجید کے بھائی کے نمازے جنازہ میں شرکت کی اور ان سے دلی تعزیت بھی کی انہوں نے نڑھ والے راجہ اورنگزیب کی وفات پر ان کے صاحبزادے راجہ عاقب سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ تنویر آف گھڑیٹ،عدیل افضل، اور دیگرکارکنان بھی موجود تھے

ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کا اے کے مال کہوٹہ کے آنر چوہدری خضران لطیف کو بیٹے کی پیدائش اور عمرئے کی ادایگی پر مبارکباد۔

Member National Assembly Raja Osama Ashfaq Sarwar congratulated  Chaudhry Khizran Latif of AK Mall Kahuta on the birth of a son

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2024)
ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کا اے کے مال کہوٹہ کے آنر چوہدری خضران لطیف کو بیٹے کی پیدائش اور عمرئے کی ادایگی پر مبارکباد۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف کاروباری سنٹر (AK)مال کہوٹہ کے آنر ممتاز سیاسی وکاروباری شخصیت چوہدری خضران لطیف جو گذشتے ہفتے قبل عمرئے کی ادایگی کے بعد وطن واپس آئے تھے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ایم این اے اسامہ اشفاق سروراور دیگرشخصیات نے ان کے گھر ا کر ان کو ان کے بیٹے کی پیدائش اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری زین العابدین عباسی سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن اور سابق نائب ناظم ایم سی کلر سیداں، عبدالقدوس عباسی،کرنل انوار عباسی،اور دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔

عمار عربی ستی پاکستان پہنچ گے

Ammar Arabi Satti arrives in Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی کا چھوٹا بھائی عمار عربی ستی پاکستان پہنچ گے،اہر پورٹ پر ان کے عزیز اقارب اور دوستوں نے ان کا استقبال کیا،یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ (حا ل مقیم سویزئر لینڈ) کا چھوٹا بھائی نوجوا ن سیاسی شخصیت عمار عربی ستی (حا ل مقیم اٹلی)گذشتہ روز قبل پاکستان پہنچ گے ہیں اہر پورٹ ان کو انکے بھائی طارق محمود ستی، رازق ستی، عثمان ستی سمیت دیگر ان کا استقبال کیا اور ان کو گھر لائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button