DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; The row between Lawyers and revenue officers comes to end with both sides hand shake

گوجرخان وکلاء اور محکمہ مال کے درمیان پھڈا کا ڈراپ سین ،پٹواریوں نے ہڑتال ختم کردی

گوجرخان وکلاء اور محکمہ مال کے درمیان پھڈا کا ڈراپ سین ،پٹواریوں نے ہڑتال ختم کردی ،راضی نامہ کرانے میں معروف شخصیت راجہ عزیزآف گوجرخان نے مثالی کردار ادا کیا ،دونوں گروپوں کے درمیان غلط فہمیاں دور ،اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں گرینڈ جرگہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے نائب تحصیلدار راجہ اشفاق اور منصور شاہ ودیگر وکلاء کا ان کے آفس میں توتکرار کے بعد معاملہ تھانے تک پہنچ گیا تھا دونوں اطراف سے درخواستیں تھانہ میں دی گئی جبکہ محکمہ مال کے اہلکار ہڑتال پر تھے جس سے تحصیل آفس آنے والے سائلین خوار ہورہے تھے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ کے آفس میں بار صدر راجہ ظہور منظور ،سیکرٹری مرزا کامران عادل،چیئرمین محمد شاہد صراف ،تحصیلدار ملک طارق امیر،صدر انجمن پٹواریاں چوہدری رفاقت ،ایس ایچ او رانا ذوالفقار،مرزا عمر اسداللہ ایڈووکیٹ ،راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکیٹ سمیت پٹواریوں کی کثیر تعداد موجود تھی دونوں پارٹیوں کو ایک میز پر اکٹھا کرنے میں راجہ عزیز آف گوجرخان کا کردار قابل ستائش رہا جنہوں نے صلح کرانے میں ہمیشہ کی طرح اہم کردار ادا کیا اور دونوں گروپوں میں راضی نامہ کرا دیا جس کو عوامی سماجی حلقوں نے زبردست سراہا کہ راجہ عزیز نے مزید اختلافات کو بڑھنے نہ دیا اور راضی نامہ کرادیا یاد رہے کہ محکمہ مال کے اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے تحصیل آفس میں آنے والے سائلین خوار ہورہے تھے اس راضی نامہ پر سائلین کا کہنا تھا کہ راجہ عزیز نے راضی نامہ کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ منتخب نمائندوں نے اس معاملہ کا نوٹس نہ لیا جس سے تحصیل آفس آنے والے سائلین گزشتہ ایک ہفتے سے رل رہے تھے انہوں نے راجہ عزیز کی کاوشوں کو سراہا 

Gujar Khan; The row between Lawyers and revenue officers comes to end with both sides hand shaking, The row between the two groups was ended with help of Raja Aziz of Gujar Khan.

گرین بیلٹ میں لگے پودوں کی تراش خراش گھاس اور مزید نئے پودے لگانے اور جنگلوں کو رنگ کرنے کاکام شروع

Green team start working on green belt area

گرین ٹیم گوجرخان کی کاوشیں رنگ لے آئیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے اور چیئرمین بلدیہ نے کلین اینڈ گرین گوجرخان مہم کیلئے مشترکہ طور پر کام کاآغاز کر دیا پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈ کے درمیان گرین بیلٹ میں لگے پودوں کی تراش خراش گھاس اور مزید نئے پودے لگانے اور جنگلوں کو رنگ کرنے کاکام شروع ہوگیا ہے گرین ٹیم کے نوید طاہر ، راجہ سعدظہیر، ملک طیب، چوہدری اویس، محبوب جٹ، کاشف نوشاہی اور دیگر کے مطابق سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر اپنے شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کی مہم شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ریلوے روڈ چوک میں بجلی اور پانی کا کنکشن فوری پر لگایا جبکہ چیئرمین بلدیہ شاہد صراف اور چاند مبین نے سروس روڈ کے زیرتعمیر پارکوں کے حوالہ سے گرین ٹیم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی این ایچ ا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسماعل نے بھی گرین بیلٹ کیلئے مالی بھیج دیے ہیں شہری حلقوں نے اس امر پر گرین ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جن کی محنت سے سرکاری ادارے بھی متحرک ہوئے

گیس لیکج سے دھماکہ، تین افراد بری طرح جھلس گئے آگ لگنے سے گھر کا سامان جل کر تباہ

Gas explosion on Sandhal road, three injured 

گیس لیکج سے دھماکہ، تین افراد بری طرح جھلس گئے آگ لگنے سے گھر کا سامان جل کر تباہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق صندل روڈ کے رہائشی محمد خیام ملک کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ایک چولہا مکمل بند نہ ہو سکا جس کے باعث گیس پریشر بحال ہونے پر کمرے میں گیس بھر گئی رات قریباً ایک بجے اٹھ کر لائٹ جلائی تو زوردار دھماکہ سے آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر وہ اس کی بیوی اور عمران حسن زخمی ہوگئے علاقہ کے لوگوں نے پہنچ کر آگ بجھائی زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا محمدخیام رکشہ چلا کر اور محنت مزدوری کر کے گزربسر کررہا ہے تمام سامان جلنے اور اہل خانہ کے زخمی ہونے پر اس نے حکومت اور صاحب ثروت افراد سے مدد کی اپیل کی ہے

مقامی پولیس کا دھاوا توڑ پھوڑ اور اہل خانہ کو ہراساں کرنا ریاستی غنڈہ گردی ہے

Gujar Khan police deplored for attacking residence of PPP leader

پیپلزپارٹی گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ عمران کامی کے گھر پر مقامی پولیس کا دھاوا توڑ پھوڑ اور اہل خانہ کو ہراساں کرنا ریاستی غنڈہ گردی ہے تبدیلی سرکار سیاسی کارکنوں پر بلاجاز مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے اگر یہ روش نہ بدلی تو جیالے انتظامیہ اور پولیس کو لگام ڈالنا جانتے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری سلطان حسین سینئر نائب صدر راجہ منصور اور پیپلزکستان ونگ کے صدر راجہ اختر نے اپنے مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ عمران کامی کے گھر پر بلاوجہ چھاپہ مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پولیس اور انتظامیہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے بصورت دیگر جیالے راست اقدام پر مجبور ہونگے

مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کی اہم میٹنگ ، کھوکھا یونین کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی

Stall union given full support by traders 

 مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کی اہم میٹنگ ، کھوکھا یونین کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن گوجرخان کی طرف سے کھوکھے والے تاجروں کو بارایسوسی ایشن کے ساتھ کھوکھوں کا معاہدہ کرایہ داری پر کھوکھا یونین میں تشویش پائی جاتی ہے، جس سلسلہ میں گزشتہ روز کھوکھا یونین گوجرخان نے مرکزی انجمن تاجران سے ملاقات کی ، اجلاس میں چوہدری محمد اقبال، حاجی شیخ الطاف حسین، شہزادہ خان، شہادت حسین بٹ ، راجہ محمد جواد ، ملک محبوب حسین ، سعادت بٹ ،راشد بٹ شریک تھے، راجہ محمد اقبال نے چیئرمین بلدیہ گوجرخان سے مطالبہ کیا کہ وہ کھوکھا مالکان کی مکمل حمایت اور مدد کریں اور تاجر برادری میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیاجائے ، اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کی طرف سے تمام کھوکھا یونین سے مکمل تعاون کی قرارداد منظور کی گئی اور اس سلسلے میں 8رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ان تمام معاملات کو دیکھے گی اور تاجر برادری کے حق میں ہرفورم پر آواز بلند کرے گی،کھوکھا یونین کے صدر سعادت حسن نے انجمن تاجران کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

سلیکٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا

Selected government has failed, Abdul Rehman Mirza, PPP

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ، ان کے وعدے محض وعدے ہی ثابت ہوئے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ڈالر پونڈ ہمالیہ پہاڑ کو چھو رہا ہے اور غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں عوا م کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے احتساب احتساب کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے قائدین کو خوفزدہ اور ہراساں کیا جا رہا ہے حکمران کان کھول کر سن لیں ’شیشہ نہیں فولاد ہیں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں ہم ‘ انشاء اللہ مجید نظامی کے مرد حر آصف علی زرداری اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بے نظیر کے لخت جگر بلاول بھٹو کی قیادت ہی ملک کو ملکی مسائل کی دلدل سے نکالے گی جتنا احتساب پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوا دنیا میں اس کی نظیر نہیں ملتی نہ تو ہم احتساب سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی جیلیں ہمارے لئے نئی جگہ ہیں ، حکمران انتقامی سیاست کو چھوڑیں اور ان وعدوں کی طرف آئیں جو انہوں نے قوم کے ساتھ کئے تھے عوام حکمرانوں کے جھوٹ مکر و فریب وعدہ خلافیوں سے پور ی طرح آگاہ ہو گئے ہیں اور حکمران اپنا وقار عوام الناس میں کھو چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب وہ عوام کے غیض و غذب کا شکار ہو ں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے بے پناہ قربانیاں دے کر ثابت کیا وہ نہ صرف ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکتی ہے بلکہ ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال بھی سکتی ہے۔ ہم آئین کی حکمرانی ، ریاست کے اندر تمام اداروں کی آزادی، غربت ، جہالت نا انصافی کے خاتمے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button