DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Gas consumers hold protest in front of Gas office over excessive and wrong bills being sent

بجلی کے بعد گیس کے بھاری بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں گیس دفتر کہوٹہ میں صارفین کا مظاہرہ

کہوٹہ شہرمیں تبدیلی آگئی۔۔۔۔۔۔بجلی کے بعد گیس کے بھاری بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں گیس دفتر کہوٹہ میں صارفین کا مظاہرہ تبدیلی سرکار نے تین سو اور پانچ سو روپے آنے والے بل اب 15سے60ہزارتک آ گے ہیں جبکہ شام چھ بجے سے صبح نو بجے تک گیس بند رہتی ہے یتیم بچے اور بیوہ عورتیں رو پڑیں امیروں سے چھین کر غریبوں کو دینے والے حکمرانوں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا دس یا پندرہ ہزار ماہانہ آمدنی والا شخص بیس ہزار یا تیس ہزار روپے بل کس طرح جمع کرائے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز سوئی گیس آفس کہوٹہ میں بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے کیا مظاہرین میں محمدکاشف ، محمد ازرم ،امان علی ، محمدطارق ،کاشان ساجد حسین ، مح دحسین ، الیشان علی ، وسیم ستی ، شیخ عابد، عابد حسین ، بشیر احمد، محمد حنیف محمد کریم کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد اور خواتین موجود تھے احتجاج کرنے والوں نے اعلان کیا کہ ہم یہ بل ادا نہیں کرینگے اگر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر پٹرولیم و گیس خان سرور نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو عوام علاقہ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کرینگے فوکل پرسن سوئی گیس راجہ خورشید ستی نے جو اس وقت ایم ڈی سے ملاقات کر رہے تھے یہ احتجاج انکو ریکارڈ کرایا مگر انھوں نے کہا کہ یہ حکومتی فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ بل عوام کو دینا ہو گا حکومتی اقدامات سے عوام سخت مایوس ہیں جب کہ منتحب نمائندوں کا بھی عوام سے رابطہ نہ ہونے کے برابرہے یہی حال رہا تو غریب لوگوں کو دل کے دورے پڑیں گے ۔

Kahuta; The gas consumers held protest in front of Gas office in Kahuta over excessive and wrong bills being sent, Some gas consumers are being sent bills from 15 to 60 thousand Rps, which they can not afford to pay, The gas authorities are asked to take notice of wrong bills being sent.

پولیس تھانہ کہوٹہ کی عدم دلچسپی اور لاپروا ہی کی وجہ سے کہوٹہ شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں ہوائی فا ئرنگ اور سٹریٹ کرائمز میں اضافہ

Kahuta police blamed for rising street crime and air firing during the night

پولیس تھانہ کہوٹہ کی عدم دلچسپی اور لاپروا ہی کی وجہ سے کہوٹہ شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں ہوائی فا ئرنگ اور سٹریٹ کرائمز میں اضافہ پولیس سرکل کہوٹہ خاموش تماشائی بن گئی ۔ محلہ آڑہ ، کوٹلی لنک روڈ ، دھپری ، پنجاڑ روڈ ، ادوالہ ،ٹنگی ،نارہ بیور ،نرڑ کھڈیوٹ ، مواڑہ ، ہوتھلہ اور تحصیل بھر میں ناجائز اسلحہ کے زور پر آئے روز کی ہوائی فائرنگ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے ۔ جبکہ سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی یکدم اضافہ ہونے سے شہری و تاجر خوف وہراس میں مبتلا ہیں ۔ اہلیان علاقہ نے آر پی او راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استداعا کی ہے ۔

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹورکوصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات مقر ر ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا رش

Raja Sagheer Ahmed congratulated on being appointed Parliamentary secretary for Punjab jails dept

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹورکوصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات مقر ر ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا رش۔ ہزاروں کی تعداد میں حلقے کی عوام گروپوں کی صورت میں مٹور آکر راجہ صغیر احمد کو مبارکبا د دیتے رہے۔حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ناصر کیانی آف سموٹ ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون،ٹھکیدار قمر عباسی، انجینئر راجہ بلال ،ملک عاصم حبیب آف بھون ،جنرل کونسلر راجہ عرفان سرور ،جنرل کونسلر راجہ عباس پپو آف بگلہ راجگان ،راجہ شعبان آف تھوہا،چوہدری منصور لنگڑ یال ،ماسٹر سعید مدنی ،بابو جمیل آف سموٹ ،راجہ اشفاق آف سموٹ ،چوہدری بلال ،سر دار شاہد ،جنرل کونسلر یوسی نڑھ شوکت علی ستی ،ماسٹر ارشد ستی ،نمبردار منیر ستی آزاد پتن ،آزاد ستی نے ان کے آفس باوافرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور پر ان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ راجہ صغیر احمد کو اللہ پاک نے جو عزت دی ہے یہ حلقے کی عوام کی دوعاوں کا نتیجہ ہے انشاء اللہ اب حلقے میں ایک حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کاراجہ قدرت آف ڈھوک دھمیال کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi arrives in Dhok Dhamial for condolences

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کاراجہ قدرت آف ڈھوک دھمیال کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔یوسی ہوتھلہ کے موضع ڈھنگور ڈھوک دھمیال والے معروف سماجی شخصیت راجہ قدرت کی اہلیہ محترمہ گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن حلقہ این اے57کے کواڈینئٹر حافظ عثما ن عباسی ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ،مسلم لیگ ن کے سر گرم کارکن راشد مبارک عباسی ،پریس کلب کہوٹہ کے فنانس سیکرٹری راجہ عمران ضمیر ،سید صداقت حسین شاہ ،ڈاکٹر راجہ عرفان ،بابو عابد ستی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے داروں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا

Raja Rafaqat Janjua reminds PTI administration of their promises

راجہ رفاقت جنجوعہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ نے ایک بیان میں کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے داروں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے یہی پاکستان تھا اور مسلم لیگ ن کی حکومت تھی جب لوگوں کو بجلی گیس بھی ملتی تھی ڈالر بھی اپنی سطح پر تھا مگر دودھ اور شپد کی نہریں بہانے والوں کی حکومت میں عوام بجلی گیس کے لیے ترستے ہیں اوپر سے پانچ ہزرا سے لیکر پچاس ہزار تک گیس بلوں کو دیکھتے ہی غریب اور مزدور لووگں کو دورے پڑنے شروع ہو گے ہیں امیوں سے چھین کر غریبوں کو دینے والے اور مدینہ کی ریاست کا دعویٰ کرنے والوں نے چھ ماہ میں صرف یو ٹرن لیے اور کشکول لیکر بھیک مانگی مسلم لیگ ن کے منصوبوں کے افتتاح کرنے والوں نے کہوٹہ کے میگا پراجیکٹ بھی بند کردیے راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ میاں نواز شریف عوامی عدالت میں سر خرو ہونگے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ترقی جبکہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں مہنگائی اور یوٹرن کا دور ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button