DailyNewsGujarKhan

Bewal; Gas theft in Habib Chauk and surrounding region should be investigated to solve low pressure issue

حبیب چوک کے گردو نواع میں اگر گیس چوری کا اندیشہ ہے تو اسے بھی چیک کیا جائے

بیول اور اس کے گردو نواع میں گیس پریشر زیرو، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ گزشتہ ہفتے سے بیول میں بالخصوص اور باقی علاقوں میں سر شام ہی پانچ بجے سے گیس پریشر کم ہوتے ہوتے زیرو ہو جا تا ہے جس سے چولہے بالکل ٹم ٹماتے دئیےکی مانند ہو جاتے ہیں اس سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جب کہ سلنڈر بھی انتہائی مہنگا یے اور اس بارش کے موسم میں سوختہ لکڑی جلانا بھی مشکل کام ہے۔اہلیان علاقہ کا ایم ہی اے سے مطا لبہ ہے کہ جیسے گزشتہ دور میں حبیب چوک کے قریب بنے گیس ڈسٹری پوائنٹ کے قریب سے مین پائپ لائن کو چیک کرایا گیا تھا اسی طرح محکمہ کی توجہ اس جانب کرائ جائے اور حبیب چوک کے گردو نواع میں اگر گیس چوری کا اندیشہ ہے تو اسے بھی چیک کیا جائے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button