DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ex MPA Engineer Qamar Ul Islam Raja (PML-N) released from jail

لاہور ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ نے کلر سیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما انجنیر قمر الاسلام راجہ سمیت گرفتار سات افراد کو ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ نے کلر سیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما انجنیر قمر الاسلام راجہ سمیت گرفتار سات افراد کو ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈبل بینچ ملک شہزاد خان اور مرزا وقاص پر مشتمل تھا نیب کے ووکلا نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی مگر عدالت نے انجنیر قمر الاسلام راجہ ،صاف پانی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم اجمل،ظہور ڈوگر ،محمد عثمان سمیت گرفتار سات افراد کی ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کر دیا۔گرفتار تمام افراد کو نیب نے صاف پانی کیس میں گرفتار کیا تھا ،نیب نے انجنیر قمر الاسلام راجہ کو گزشتہ برس 25جولائی کو اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لے کر گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔

Kallar Syedan; The Ex MPA Engineer Qamar Ul Islam Raja (PML-N) has been released on bail from jail along with seven other arrested with him,

The National Accountability Bureau (NAB) Lahore arrested on Monday Pakistan Muslim League-Nawaz’s ticket holder from NA-59 Rawalpindi-III in connection with Punjab Saaf Pani Company corruption case.
Engineer Qamarul Islam, who has served as the chairman of the Saaf Pani Company, is accused of having awarded contracts for 84 water treatment plants at a higher price.

گزشتہ پانچ ماہ سے تعمیر و ترقی کے کام رکے ہوئے ہیں, راجہ جاوید اخلاص

Development work has been put on hold for past five months, Raja Javed Ikhlas

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں گزشتہ پانچ ماہ سے تعمیر و ترقی کے کام رکے ہوئے ہیں لوگوں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کی ساری توجہ مخالفین کو ہراساں کرنے پر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی محمد شوکت،قاضی وقار، عدیل کیانی ،مسعود احمد بھٹی ،ملک فیاض سندھو اور دیگر بھی موجود تھے ۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں تعمیر و ترقی کے کام شروع کر رکھے تھے مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے بر سر اقتدار آ کر عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ شروع نہ کیا بلکہ مسلم لیگ ن کے دور کے جاری منصوبوں کو بھی بندھ کر دیا گیا۔لوگوں کو بہتر سہولیات سے محروم کر کے حکمران کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرنے کے بعد سی پیک کو بھی ختم کر دیا گیاسی پیک کا کام ٹھپ پڑا ہے اور اس سے منسلک پنجاب کے درجنوں منصوبوں کو سرے سے ختم کر دیا گیا کلر سیداں کی تین یونین کونسلوں کنوہا ،چوآخالصہ اور سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری تھا جو حکومت تبدیل ہونے کے بعد بند پڑا ہے اور پانچ ماہ کے عرصے میں اس پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔یہ منصوبہ کلر سیداں کے لوگوں کا بنیادی حق ہے جسے بند کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔

بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف کیخلاف مقدمہ درج

Takal; Police case registered against Adala Hussain for electricity theft 

بجلی چوری کرنے کے الزام میں صارف کیخلاف مقدمہ درج۔آئیسکوسب ڈویژن نے چیکنگ کے دوران عدالت حسین سکنہ ٹکال کا بجلی کا میٹر تبدیل ہوا جس کو چیکنگ کے لئے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری چکوال بھیج دیا گیا۔لیبارٹری چیکنگ رپورٹ کے مطابق مذکورہ صارف نے میٹر کی سیل کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس چھیڑ چھاڑ کو پوشیدہ رکھنے کیلئے میٹر کی باڈی کیساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی اور میٹر کے پی سی بی سرکٹ کو آلہ کی مدد سے تبدیل کیا گیا تا کہ میٹر کی درست ریڈنگ کو کم رکھا جا سکے جو کہ بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے۔

تین ماہ سے سوئی گیس کی بندش کے باوجودصارفین کو سوئی گیس کے بھاری بھر کم ماہانہ بل ارسال کر دئیے گئے

Gas consumers sent high value bills despite load shedding

کلر سیداں میں شدید سردی ،تین ماہ سے سوئی گیس کی بندش کے باوجودصارفین کو سوئی گیس کے بھاری بھر کم ماہانہ بل ارسال کر دئیے گئے بل وصول کرتے ہی صارفین کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ۔کلر سیداں سے سوئی گیس کو روٹھے تین ماہ ہو چکے ہیں رات گیارہ بجے کے بعد سے صبح چار بجے تک بعض علاقوں میں کم پریشر کے ساتھ سوئی گیس مہیا ہوتی ہے دیگر علاقوں میں گیس کی بجائے ہوا میسر ہو تی ہے ۔گزشتہ ماہ کے بل آسمان سے چھو رہے ہیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین کے اوساں خطا ہو گئے اور وہ سکتے میں چلے گئے کہ بنا گیس کے بھاری بل ہمارے کس گناہ کی سزا ہے ۔

سید راحت علی شاہ کی خوشدامن ،انجمن تاجراں چوآخالصہ کے صدر شیخ کلب عباس جعفری کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Mother in Law of Syed Rahat Ali Shah passed away in Choa Khalsa

چیئر مین یونین کونسل چوآخالصہ سید راحت علی شاہ کی خوشدامن ،انجمن تاجراں چوآخالصہ کے صدر شیخ کلب عباس جعفری کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین محمد زبیر کیانی،چیئر مین راجہ اشتیاق حسین، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین راجہ صفدر کیانی،چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین پرویز اختر قادری،چیئر مین ظفر عباس مغل،مخدوم سید حسن ناصر نقوی ، راجہ قمر مسعود، مسعوداحمد بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، سائیں امجد حسین، سردار محمد آصف، نمبردار اسد عزیز، چوہدری محمد ایوب، چوہدری امتیاز حسین، اسحاق حیدری ،چوہدری ابرار گجر،مرزا تنویر الحق،ماسٹر محمد ارشاد،، گلفراز بٹ، شیخ نصیر علی اور دیگر نے شرکت کی ۔

راجہ صغیر احمد کو پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات مقرر ہونے پر دلی مبارکباد

Raja Sagheer Ahmed congratulated on his new post

موہڑہ ہیراں چوآخالصہ سے راجہ ماجد وسیم،بابو ظفر اقبال ،راجہ فرقان جنجوعہ، راجہ کامران،راجہ بلال،چوہدری اسد سموٹ،راجہ طیب جنجوعہ نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button