DailyNewsGujarKhan

Jatli; Ex PM Raja Parvez Ashraf public address at in Sukho school

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سکھو میں دی گروتھ سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

 علم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا نجی تعلیمی ادارے تعلیم و تربیت پر بھر بور توجہ دے کر ملک و ملت کے نونہالوں کا مستقبل سنوارنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بچوں کو اپنی ساری توجہ صرف اور صرف حصول تعلیم پر ہی مرکوز کرنی چاہیے تاکہ وہ کامیابی کیساتھ اپنی تعلیم کو مکمل کر کے ایک مفید اور کارآمد شہری بن سکیں،ان خیالات کا اظہارسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سکھو میں دی گروتھ سکول سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور مشکلات کے باوجود بچوں میں تعلیم و تربیت کے رحجان میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ہمارے طلباء و طالبات کسی سے پیچھے نہیں حالات حاظرہ کے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کا تقاضا ہے دیہی علاقوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر یہاں کے طلبا ء و طالبات کو بھر پور مواقع میسر آ سکیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہاں کے طلبا ء و طالبات وطن عزیز کے لیے مثبت تبدیلی کا زریعہ نہ بن سکیں ،تقریب میں سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی ،تقریب سے خطاب کے دوران سکول ہذا کی پرنسپل واجد حسین کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نونہالان وطن کو معیاری تعلیم فراہم کر کے انکے لئے کامیابی کی راہیں روشن کرنا ہے اور اس مقاصد کیلئے ادارے کے اساتذہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں تقر یب سے راجہ ضمیر منہاس اور راجہ عبد المنان نے بھی خطاب کیا

راجہ نثار کیانی کے فرزند راجہ نعمان کیانی رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے گذشتہ روز دعوت ولیمہ کی تقریب سیفیہ میرج ہال چک دولت میں ہوئی

Raja Noman wedding celebrated at marriage hall in Chak Daulat

راجہ نثار کیانی کے فرزند راجہ نعمان کیانی رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے گذشتہ روز دعوت ولیمہ کی تقریب سیفیہ میرج ہال چک دولت میں ہوئی جس میں واجد کیانی،مجتبی کیانی،وسیم مرتضی کیانی،ہارون کیانی،نعیم بٹ،میجر جمیل کیانی، یاسرکیانی،محمد ممتاز،سید مخدوم عباس شاہ،سید عبد اللہ شاہ،سید حسنات شاہ،رفیق کیانی،راجہ وجاہت کیانی،راجہ شجاعت کیانی،راجہ فہد کیانی،راجہ سرفراز کیانی،صدر پر یس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button